Sunday, October 24, 2021  | 17 Rabiulawal, 1443

نيوزی لینڈ: 8.1 شدت کا زلزلہ، سونامی وارننگ جاری

SAMAA | - Posted: Mar 5, 2021 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 5, 2021 | Last Updated: 8 months ago
New Zealand quake

فوٹو: اے ایف پی

نيوزی ليںڈ کے شمال مشرق ميں بحرالکاہل ميں 8.1 شدت کے زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق نیوزی لینڈ میں یکے بعد دیگرے تین زلزلے آئے۔ امريکی زلزلہ پيما مرکز کے مطابق پہلے زلزلے کی شدت 7.4، دوسرے کی شدت 7.3 اور تیسرے کی شدت 8.1 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کی گہرائی 10 کلو ميٹر تھی۔

نيوزی ليںڈ کے نيشنل ايمرجنسی منيجمنٹ ايجنسی نے سونامی کی وارننگ جاری کرتے ہوئے ساحل کے قريب رہنے والے شہريوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدايت کی ہے۔

زلزلے سے اب تک کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

دوسری جانب سونامی پر نظر رکھنے والے ادارے نے امریکی ریاست ہوائی کے لیے جاری کی گئی سونامی کی وارننگ منسوخ کر دی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube