سعودیہ میں سردی رخصت ہونےکی ایک اہم علامت کیاہے؟

SAMAA | - Posted: Mar 5, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 5, 2021 | Last Updated: 2 months ago

سعودی عرب میں موسم سرما کے اختتام کی دیگرعلامات میں ایک اہم علامت ہد ہد پرندے کی آمد بھی قرار دی جاتی ہے اور اس حوالے سے کئی محاورے بھی مشہور ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کی رپورٹ کے مطابق عام طور پر یہ کہا جاتا ہے کہ ہد ہد کی آمد سردیوں کے رخصت ہونے اور گرمیوں کی آمد کی نشانی ہے۔

ماہر موسمیات سمیر الاسمری کا کہنا ہے کہ ہد ہد کی آمد کو سردیوں کی رخصتی اور گرمیوں کی آمد کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ یہی وہ سیزن ہوتا ہے جس میں کاشت کار کھیتی باڑی شروع کرتے ہیں۔ ہد ہد ہر سال انہی ایام میں اپنی منفرد آواز کے ساتھ جلوہ گر ہوتا ہے۔ اسی موسم میں بتدریج گرمی کی آمد شروع ہوجاتی ہے۔

ایک اور ماہر موسمیات معاذ الاحمدی کا کہنا ہے کہ مختلف کہاوتیں مشہور ہیں جن کا تعلق گرمیوں‌ کی آمد کے ساتھ ہے۔ پرانے زمانے میں مشہور ہے کہ لوگ زیادہ تر بھاری عبائیں پہنا کرتے تھے تاہم سردیاں جاتے ہی وہ انہیں فروخت کردیتے اس لیے اس سیزن کو بھاری پوشاکیں فروخت کرنے کا موسم بھی کہا جاتا۔

انہوں‌ نے کہا کہ سردیوں‌کا موسم اپنے اختتام کو پہنچ رہا ہے۔ مگر ابھی چند دن سردی کی لہر کے باقی ہے۔

سعودی عرب میں 7 مارچ سے عقرب ستارے کے طلوع ہونے کے بعد موسم گرما کا آغاز ہو جائے گا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube