صحافیوں نےسعودی ولی عہد کیخلاف کیس دائر کردیا

SAMAA | - Posted: Mar 2, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 2, 2021 | Last Updated: 2 months ago

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور دیگر اعلی عہدے داروں کیخلاف جرمنی میں صحافیوں کے گروپ (آر ایس ایف) نے عدالت میں درخواست دائر کی ہے جس میں ان پر الزام لگایا گیا ہے کہ جمال خاشقجی کا قتل انسانیت کے خلاف جرائم کی مانند ہے۔

گارڈین کی رپورٹ کے مطابق جرمن شہر کارلسروہ میں فیڈرل کورٹ آف جسٹس میں دائر 500صفحات پر مشتمل شکایت سعودی عرب میں صحافیوں پر ہونے والے ’وسیع اور منظم‘ ظلم و ستم پر مرکوز ہے جس میں 34 صحافیوں کی سعودی عرب میں نظربندی اور ان کے قتل شامل ہیں۔

جمال خشوگی قتل:عرب لیگ نےانٹیلیجنس رپورٹ مستردکردی

صحافیوں کے گروپ کے سکریٹری جنرل کرسٹوف ڈیلور نے کہا کہ سعودی عرب کے زیرِ عتاب آنے والے صحافی غیر قانونی طور پر قتل، تشدد، جنسی تشدد، جبر اور جبری گمشدگی کے شکار ہیں۔

آر ایس ایف نے جرمنی میں اپنی شکایت درج کرنے کا انتخاب کیا ہے کیوںکہ جرمنی کے قوانین کے مطابق جرمنی بیرون ملک ہونے والے جرائم پر کارروائی کرنے کا اختیار رکھتا ہے بھلے جرمنی کا کیس سے تعلق نہ ہو۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube