Tuesday, December 7, 2021  | 2 Jamadilawal, 1443

امریکا: صحافیوں کو ترجیحی بنیاد پر کرونا ویکسین دینے کافیصلہ

SAMAA | - Posted: Mar 1, 2021 | Last Updated: 9 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 1, 2021 | Last Updated: 9 months ago

فوٹو: پریس فریڈم

امریکی ڈیسیز کنٹرول اینڈ پریونٹیشن نے میڈیا ورکرز کو بھی کرونا ویکسین دینے کےلیے ترجیحی بنیادوں پر فہرست میں شامل کرلیا۔

امریکی ادارے کے مطابق کرونا وائرس کے پیشِ نظر ہیلتھ اور میڈیا ورکرز کو ان کے پیشہ وارانہ ذمے داریوں کی مناسبت سے وائرس میں مبتلا ہوجانے کے زیادہ امکانات ہیں یہی وجہ ہے کہ ان کو ترجیحی بنیادوں پر ویکسین لگائی جائے گی۔

اس سے قبل امریکا میں کرونا ویکسین پہلے مرحلے کے دوران ہیلتھ ورکرز، پولیس، اساتذہ کو ویکسین لگائی گئی تھی جبکہ اس کے دوسرے مرحلے کا آغاز مارچ سے ہوگا جس میں میڈیا ورکرز پر کورونا ویکسین کا استعمال عمل میں لایا جائے گا۔

یاد رہے کہ کرونا وائرس نے دنیا بھر کے بیشتر ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ صرف امریکہ میں اس وائرس کا شکار ہونے والے افراد کی تعداد 28لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد5 لاکھ 12 ہزار سے زائد ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube