Monday, April 12, 2021  | 28 Shaaban, 1442

کیا آپ اس بچے کو پہچانتے ہیں

SAMAA | - Posted: Feb 27, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Feb 27, 2021 | Last Updated: 1 month ago

بشکریہ ٹوئٹر

کس کو پتا تھا کہ یہ بچہ ایک دن اتنا خبروں کو زینت بنے گا کہ اس نے خود بھی نہ سوچا ہوگا۔ تصویر میں اپنے والدین کے ساتھ نظر آنے والا یہ بچے بھارتی پائلٹ ابھی نندن ہے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی یہ تصویر ہندوستانی صحافی کی جانب سے شیئر کی گئی ہے۔ جب سما ڈیجیٹل نے صحافی راہول سنگھ سے اس تصویر سے متعلق سوال کیا تو راہول کا کہنا تھا کہ انہیں اس تصویر سے متعلق زیادہ معلومات نہیں تاہم اتنا ضرور ہے کہ انہیں یہ تصویر ابھی نندن کے دوست سے ملی ہے، جو خود بھی ایک فائٹر پائلٹ ہے۔

راہول کا مزید کہنا تھا کہ جس دوست کی جانب سے یہ تصویر ان کیساتھ شیئر کی گئی ہے، ان کے ابھی نندن کے اہل خانہ سے اچھے اور پرانے تعلقات ہیں۔

تصویر میں یہ دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارتی پائلٹ اپنی سالگرہ پر کیک کاٹ رہے ہیں، جب کہ ان کے والد اور والدہ بھی ان کے دائیں اور بائیں موجود ہیں۔

کیک پر لگی موم بتیوں سے ہم یہ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ یہ ابھی نندن کی 10 ویں سالگرہ کی تصویر ہوسکتی ہے، کیوں کہ کیک پر بھی اسی تعداد میں چھوٹی موم بتیاں لگی ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ 27 فروری سال 2019 سے قبل ابھی نندن دنیا کیلئے ایک عام پائلٹ کی حیثیت رکھتے تھے، تاہم سال 27 فروری سال 2019 میں ہونے والے پاک فضائیہ کے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ نے ان کی پہنچان ایک ایسے پائلٹ کی حیثیت سے بنائی، جسے پاکستان نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کو واپس کیا۔

اس آپریشن میں ابھی نندن کی کریش کے دوران ملنے والی چیزوں کو بطور وکٹوری ٹرافی کراچی کے فضائیہ میوزیم میں ایک الگ گیلری بنا کر سجائی گئی ہیں۔ جب کہ ابھی نندن کے کریش ہونے والے طیارے کی ٹیل اور دیگر حصہ بھی پاکستان کے پاس ہی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube