Saturday, June 12, 2021  | 1 ZUL-QAADAH, 1442

نائجیریا: مسلح افراد نے 300سے زائد طالبات کو اغواکرلیا

SAMAA | - Posted: Feb 26, 2021 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 26, 2021 | Last Updated: 4 months ago

فوٹو: بی بی سی

افریقی ملک نائیجیریا کے بورڈنگ اسکول پر مسلح افراد نے سیکڑوں کو طالبات کو اغوا کرلیا۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق مغربی افریقی ملک نائیجیریا کی ریاست زمفارا کے بورڈنگ اسکول سے نامعلوم مسلح افراد سیکڑوں طالبات کو اغوا کرکے لے گئے۔ اس علاقے میں ایک ہفتے میں طلبا کے اغوا کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

اسکول کے ایک استاد اور بچوں کے والدین نے اسکول پر مسلح افراد کے حملے اور طالبات کے اغوا کی تصدیق کی جبکہ زمفارا کے انفارمیشن کمشنر کا کہنا ہے کہ مغوی طالبات کی تعداد معلوم نہیں ہوسکی ہے تاہم اندازے کے مطابق یہ سیکڑوں میں ہوسکتی ہے۔

اس حوالے سے بی بی سی کا کہنا ہے کہ شدت پسندوں کی جانب سے مسلح حملہ اس وقت کیا گیا جب اسکول میں درس و تدریس کا عمل معمول کے مطابق جاری تھا۔

Nigeria faces second abduction at school in a week, hundreds feared missing

دوسری جانب گورنمنٹ گرلز سیکنڈری اسکول جنگیبی کی ایک استانی نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اے ایف پی کو بتایا کہ حملے کے بعد اسکول سے کم از کم 300 طالبات لاپتہ ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں اغوا برائے تاوان کی وارداتیں عام ہیں۔ ایسے واقعات اب روزانہ کی بنیاد پر سامنے آرہے ہیں، رواں ہفتے طلبا کے اغوا کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

گزشتہ ہفتے بھی ایک بورڈنگ اسکول پر مسلح حملے میں ایک طالب علم ہلاک ہوگیا تھا اور 27 طلباء سمیت 42 افراد کو اغوا کرلیا گیا تھا جبکہ گزشتہ برس دسمبر میں بھی 300 طلبا کو اغوا کرلیا گیا تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube