برطانوی ملکہ کے کزن کو 10 ماہ قید کی سزا

SAMAA | - Posted: Feb 25, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 25, 2021 | Last Updated: 3 months ago

برطانوی ملکہ ایلزبتھ کے کزن سیمون بوز لیون (دائیں) ہتھکڑیوں میں عدالت سے باہر آرہے ہیں۔ فوٹو : سی این این

برطانیہ کی ملکہ ایلزبتھ کے کزن سیمون بوز لیون کو خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا جرم ثابت ہونے پر 10ماہ قید کی سزا سنادی گئی۔

سی این این کے مطابق برطانوی ملکہ ایلزبتھ کے کزن سیمون بوز لیون کو فروری 2020ء میں اسکاٹ لینڈ میں اپنے گھر آنیوالی 26سالہ مہمان خاتون پر جنسی حملے کے اعتراف کے بعد سزا سنائی گئی۔

اعترافی بیان میں انہوں نے اپنے اقدام پر شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شرمند ہوں کہ گھر آئی مہمان خاتون کو پریشانی اٹھانا پڑی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔

سیمون بوز لیون کے پاس ’’دی ارل آف سٹارتھمور‘‘ کا خطاب ہے، ان پر گزشتہ سماعت میں گلامس کیسل میں ایک تقریب کے دوران خاتون پر جنسی حملے کا الزام ثابت ہوا تھا۔

برطانوی ملکہ کے 34 سالہ فرسٹ کزن سیمون لیون ایلزبتھ کی والدہ کے بوز لیون خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔

انہیں اسکاٹ لینڈ کی ڈنڈی شیرف کورٹ نے منگل کو سزا سنائی۔ گلامس کیسل جہاں خاتون پر جنسی حملہ کیا گیا، ملکہ کی والدہ کے بچپن کا گھر تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube