Sunday, September 26, 2021  | 18 Safar, 1443

بھارت: قومی ہیرو سے موسوم اسٹیڈیم کا نام تبدیل

SAMAA | - Posted: Feb 24, 2021 | Last Updated: 7 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 24, 2021 | Last Updated: 7 months ago

فوٹو: ہندوستان ٹائمز

انتہاپسند مودی سرکار نے بھارت کے اپنے ہی قومی ہیرو ’سردار ولبھ بھائی پٹیل‘ کے نام سے منسوب اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے’نریندر مودی اسٹیڈیم ‘ رکھ دیا۔

بھارتی نیوز این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست گجرات میں دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ اسٹیڈیم کا نام قومی ہیرو’سردار ولبھ بھائی پٹیل‘ کے نام پر رکھا گیا تھا جس کا افتتاح گزشتہ سال سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت دورے کے موقع پر کیا تھا۔

بھارتی صدر رام ناتھ کوند نے اسٹیڈیم کے نام کی تبدیلی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس اسٹیڈیم میں ایک لاکھ 10 ہزار افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے اور اس کی تعمیر کا آغاز 2014 میں نریندر مودی ہی نے کرایا تھا۔

بی جے پی حکومت نے اب اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے’نریندر مودی اسٹیڈیم‘ رکھ دیا ہے، بھارتی سرکار کی جانب سے یہ اقدام ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب بھارت اور انگلینڈ کےمابین تیسرا ٹیسٹ میچ کھیلا جارہا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube