Thursday, March 4, 2021  | 19 Rajab, 1442
ہوم   > بین الاقوامی

متحدہ عرب امارات: پاکستانی ڈرائیور بہترین قرار

SAMAA | - Posted: Feb 22, 2021 | Last Updated: 1 week ago
SAMAA |
Posted: Feb 22, 2021 | Last Updated: 1 week ago

فوٹو: خلیج ٹائمز

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی انشورنس کمپنی کا کہنا ہے کہ سال 2020 میں ملک کی سڑکیں زیادہ محفوظ رہیں اور گزشتہ سال پاکستانی ڈرائیورز سب سے کم حادثات میں ملوث پائے گئے۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یالا کمپئرانشورنس کمپنی کی جانب سے کسٹمر نیشنلٹی کے حوالے سے جاری اعدادو شمار کے مطابق یو اے ای میں بطور ڈرائیور کام کرنے والے مختلف ممالک کے باشندوں میں پاکسنانی سال 2020 کے بہترین ڈرائیور قرار پائے ہیں۔

جاری کردہ ڈیٹا کے مطابق دبئی میں گزشتہ 12 مہینوں میں ہونے والے حادثات میں پاکستانی ڈرائیورز سب سے کم یعنی 2.5 فیصد حادثات میں ملوث پائے گئے جبکہ  لیبنانی، فلپانی، شامی اور اردنی باشندے باالترتیب دوسرے، تیسرے، چوتھے اور پانچوے نمبر پر آئے۔

کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر جوناتھن راؤلنگ کے مطابق حادثات کے بعد انشورنش کا دعویٰ کرنے والے صارفین (ڈرائیوروں) میں صرف 2.5 فیصد پاکستانی سامنے آئے جبکہ 2019 میں پاکستانیوں کی یہ شرح 8 فیصد تھی۔

کمپنی نے انشورنس کے دعوؤں میں کمی کو کرونا لاک ڈاؤن، کرفیو اور گھر سے کام کے دوران سرکاری اور نجی سطح پر سڑکوں پر کم سے کم گاڑیوں کے استعمال سے منسوب کیا ہے۔

WhatsApp FaceBook

One Comment

  1. UmerYasir  February 23, 2021 10:48 am/ Reply

    Good

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube