Thursday, March 4, 2021  | 19 Rajab, 1442
ہوم   > بین الاقوامی

منگولیا: سردی کےباعث 4لاکھ سے زائد مویشی ہلاک

SAMAA | - Posted: Feb 22, 2021 | Last Updated: 1 week ago
SAMAA |
Posted: Feb 22, 2021 | Last Updated: 1 week ago

فوٹو: ٹوئٹر

چین اور روس کے درمیان میدانی ملک منگولیا میں سخت سردی کے باعث کم از کم 4 لاکھ 39 ہزار 700 جانور ہلاک ہوگئے۔ جن میں 80 فیصد سے زیادہ بکریاں اور بھیڑیں شامل ہیں۔

غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سردی کی اس لہر کو منگولیا میں ’ڈزود‘ کہا جاتا ہے جو خشک اور گرم موسم کے بعد آتی ہے۔ اس وقت منگولیا کے کم از کم 6 صوبوں کو اس صورتحال کا سامنا ہے۔

Image result for 440,000 farm animals killed in Mongolia harsh winter

سال 2020 کے اختتام تک منگولیا میں مویشیوں کی تعداد 6 کروڑ سے زیادہ تھی تاہم ’ڈزود‘ کے باعث ہزاروں چرواہے اپنے مویشیوں سے محروم ہوچکے ہیں۔

منگولیا کی معیشت کی 40 فیصد آبادی خانہ بدوش ہے جو جانوروں سے اپنا گر بسر کرتے ہیں۔

قومی ادایارہ شماریات کے مطابق سال 2020 کے آخر میں مویشیوں کی تعداد 67.1 ملین یعنی (6 کروڑ 70لاکھ) تھی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube