ٹیکساس میں بدترین بجلی بحران،کئی افراد بستر میں ہی ہلاک

SAMAA | - Posted: Feb 21, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 21, 2021 | Last Updated: 2 months ago

بشکریہ سی این این

امريکا ميں برف کے طوفان سے سب سے زیادہ متاثر رياست ٹيکساس بجلی بحران کے باعث اندھيروں ميں ڈوب گئی، سخت سردی اور ہیٹر نہ ہونے کے باعث کئی افراد بستر میں ہی ہلاک ہوگئے۔

برفانی طوفان کے باعث امريکا کی ايک تہائی آئل پراڈکشن رک گئی ہے، جب کہ 20 رياستوں ميں کرونا ويکسنيشن بھی معطل ہے۔

شدید موسم کے باعث ٹيکساس کا انتظامی ڈھانچہ ڈھے گيا۔ ريکارڈ توڑ سردی ميں بجلي اور پاني ناياب ہوگئے۔

ہزاروں مکانات کی چھتيں برف کے بوجھ تلے ڈھے گئی ہیں۔ امريکا کے نئے صدر جو بائيڈن نے رياست ٹيکساس کو آفت زدہ قرار دے دیا ہے۔

بشکریہ اے ایف پی

براعظم شمالی امريکا میں اوکلاہوما، مسسپی اور ديگر کئی رياستيں بھی ایسی ہی صورت حال سے نبرد آزما ہیں۔ ملک بھر ميں سڑکوں کا نظام مفلوج، جب کہ روڈ ایکسیڈنٹ میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

ان علاقوں میں سردی کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ وہ گھر جہاں بجلی کے ہیٹر موجود تھے وہاں سردی سے بچنے کیلئے لوگوں بستروں میں ہی موت واقع ہوگئی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube