Saturday, September 25, 2021  | 17 Safar, 1443

امریکا میں شدید سردی، مختلف حادثات میں 26 افراد ہلاک

SAMAA | - Posted: Feb 17, 2021 | Last Updated: 7 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 17, 2021 | Last Updated: 7 months ago

محکمہ موسمیات کی مزید برفباری کی پیشگوئی

امريکا ميں سرد موسم نے ہر طرف تباہی مچادی، حادثات ميں 26 افراد ہلاک ہوگئے، ٹيکساس ميں بدترين برفانی طوفان آگيا، گرڈ سسٹم تباہ ہوگيا، لاکھوں لوگ بجلی سے محروم ہیں۔

امريکا برف کے طوفانوں ميں گھر گيا، حادثات ميں 2 درجن سے زائد افراد ہلاک ہوگئے، اکثر رياستوں ميں توانائی کا بحران آگيا۔

رياست ٹيکساس ميں موجودہ نسل کا بدترين طوفان آگيا، بجلی کا انفراسٹرکچر تباہ ہوگیا، لاکھوں خاندان بجلی سے محروم ہيں، شديد سردی کی زد ميں ہيں، مواصلات کا نظام مفلوج ہوچکا، دو روز سے انٹرنيٹ سروسز متاثر ہے، ڈيلس ميں 16 فروری 70 سال کا سرد ترين دن تھا، پارہ منفی 2 ريکارڈ کيا گيا۔

پہاڑ ميدان شاہراہيں مکانات سب برف تلے آگئے ہيں۔ محکمہ موسميات نے کہا ہے کہ مزید برفباری ہوگی، لوگ بہت زيادہ احتياط کريں، سفر نہ کريں، سردی سے بچيں۔

مقامی میڈیا کے مطابق مختلف علاقوں میں سردی سے بچنے کیلئے لوگوں نے کوئلے جلائے، تاہم گیس بھرنے سے درجنوں افراد متاثر ہوئے، جنہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube