Thursday, September 16, 2021  | 8 Safar, 1443

دنیا کو 100فیصد مصنوعی گوشت استعمال کرنا چاہیے

SAMAA | - Posted: Feb 17, 2021 | Last Updated: 7 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 17, 2021 | Last Updated: 7 months ago

فوٹو: سماء ڈیجیٹل

مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ اگر دنیا کو بچانا ہے تو گوشت کا استعمال بند کرنا ہوگا‘۔

ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق بل گیٹس نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کو روکنے کیلیے امریکا اور دوسرے دولت مند ممالک کو 100فیصد مصنوعی گائے کے گوشت کی طرف بڑھنا چاہئے۔

بل گیٹس امریکا کے سب سے بڑے زمیندار بن گئے

انہوں نے کہا کہ گائیں اور دیگر جانور گھاس کھا کر میتھین تیار کرتے ہیں جو ایک طاقتور گرین ہاؤس گیس ہے۔ میتھین کاربن ڈائی آکسائیڈ کے مقابلے میں گرمی کم کرنے میں 28 گنا زیادہ موثر ہے۔

دوری جانب دنیا کے بعض ممالک میں مصنوعی طریقے سے بنائے گئے گوشت کا استعمال شروع ہوچکا ہے جبکہ گزشتہ دنوں سنگاپور حکومت لیبارٹری میں تیار کردہ گوشت سے نگٹس تیار کرنے کی منظوری دے چکی ہے۔

بل گیٹس نےسکندر بزنجو کوگمنام ہیروقرار دیدیا

قبل ازیں امریکا کی معروف کمپنی ایٹ جسٹ نے دعویٰ کیا تھا کہ اس کے لیبارٹری میں تیار کردہ گوشت کو سنگاپور میں فروخت کرنے کی منظوری مل گئی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube