Tuesday, June 22, 2021  | 11 ZUL-QAADAH, 1442

صدام حسین کی بڑی بیٹی کا سیاست میں آنے کا عندیہ

SAMAA | - Posted: Feb 16, 2021 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 16, 2021 | Last Updated: 4 months ago

عراق کے سابق صدر صدام حسین کی صاحبزادی رغد صدام حسین نے سیاست میں آنے کا عندیہ دے دیا۔

العربیہ نیوز چینل پر پیر کی شب نیوز اینکر صہیب شرایر کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں کیے جانے والے ایک سوال کے جواب میں رغد صدام نے کہا کہ سب باتیں ممکن ہیں اور ان کی سیاست میں شمولیت کے حوالے سے انہیں کئی تجاویز بھی ملیں ہیں۔

رغد صدام حسین سن 1967 میں عراق کے دارالحکومت بغداد میں پیدا ہوئیں اور وہ صدام حسین کی بڑی صاحبزادی ہیں۔ سن 2003 میں عراق پر امریکی حملے کے بعد رغد ملک چھوڑ کر پہلے شام اور پھر اردن میں پناہ لینے پر مجبور ہو گئی تھیں۔

رغد کا کہنا تھا کہ وہ اب بھی یہ سمجھتی ہیں کہ صدام حسین کا عہد عراق کی عزت اور وقار والا دور تھا۔ تاہم انھوں نے اعتراف کیا کہ ان کے والد مخصوص حالات میں سخت فیصلے بھی کر جاتے تھے۔

اپنے بچن کے خوبصورت دور کی تفیصلات بتاتے ہوئے رغد نے کہا کہ ان کے والد انہیں بہت زیادہ چاہتے تھے اور انہوں نے کسی بہن بھائی پر کبھی سختی نہیں کی۔

رغد اپنے والد صدام حسین ک شخصیت سے بہت متاثر تھیں۔ یہاں تک کہ قید کے دوران بھی صدام حسین کے خطوط رغد کو پہنچا کرتے تھے۔

ان کی شادی اپنے والد کے چچا زاد بھائی حسین کامل سے ہوئی تھی۔ ان کے شوہر اس وقت عراق میں ملٹری انڈسٹری اتھارٹی کے سربراہ تھے۔ رغد کے 5 بچے ہیں جن کے نام علی ، حریر ، وہج ، صدام اور بنان ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube