Tuesday, June 22, 2021  | 11 ZUL-QAADAH, 1442

برطانیہ:وزیراعظم ہاؤس کا چیف چوہے مار بلا

SAMAA | - Posted: Feb 16, 2021 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 16, 2021 | Last Updated: 4 months ago

برطانیہ کے وزیر اعظم ہاؤس کے لیری نامی چیف چوہے مار بلے نے اپنی تعیناتی کے 10 برس مکمل کرلیے۔

گارجین کی رپورٹ کے مطابق لیری کو 1997ء میں ہمفری نامی بلے کی ریٹائرمنٹ کے بعد وزیراعظم ہاؤس میں چوہے بھگانے کی غرض سے رکھا گیا تھا۔ اسے جنوب مغربی لندن کے ضلع بیٹرسی میں واقع ڈاگس اینڈ کیٹس ہوم سے لایا گیا تھا اور 15 فروری 2011ء کو اپنا منصب سنبھالا تھا۔

ڈاگس اینڈ کیٹس ہوم کی لنزی کوئینلین کا کہنا ہے کہ ابھی کل ہی بات لگتی ہے کہ بے گھر ہیری ہمارے ہاں لایا گیا تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت ہم میں سے کوئی بھی سوچ نہیں سکتا تھا کہ اس کی زندگی اتنے ناقابل یقین طور پر تبدیل ہوجائِے گی۔

وزیراعظم  ہاؤس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ لیری ہماری ٹیم کا بہت چہیتا رکن ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہیری نے بحیثیت چیف چوہے مار نمایاں کردار ادا کیا اور ساتھ ہی اسٹاف اور مہمانوں کا اپنی شوخ و چنچل حرکتوں سے دل بھی لبھاتا ہے۔ لیری اب تک دو وزیراعظم دیکھ چکا ہے۔

WhatsApp FaceBook
UK

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube