Sunday, September 26, 2021  | 18 Safar, 1443

خاتون افسر نے سڑک شوہر کے نام سے منسوب کردی

SAMAA | - Posted: Feb 12, 2021 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 12, 2021 | Last Updated: 8 months ago

مصر میں ایک خاتون اعلیٰ افسر کے خلاف اس بات کی تحقیقات کی جارہی ہیں کہ انہوں نے القلیوبیہ صوبے کے شہر ‘کفر شکر’ میں متعدد سڑکیں اپنے شوہر اور دیگر عزیز و اقارب کے ناموں سے منسوب کردیا ہے۔

صوبہ القلیوبیہ کے شہر ‘کفر شکر’ کے میئر میجر جنرل ہشام رفعت نے میڈیا کو بتایا کہ شہر کی ایک خاتون افسر کو پوچھ گچھ کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔ یہ تحقیقات خاتون کی جانب سے شہر کی سڑکوں کے نام اپنے شوہر اور دیگر رشتے داروں کے ناموں پر رکھنے سے متعلق ہیں۔ تحقیقات مکمل ہونے کے فوری بعد اس کے نتیجے کا اعلان کر دیا جائے گا۔

جنرل ہشام کے مطابق سوشل میڈیا پر یہ معلومات پھیل گئیں کہ مذکورہ خاتون افسر کو محکمہ نے ہدایت کی تھی کہ سڑکوں کے نام وہاں موجود سب سے عمر رسیدہ اور نمایاں شخص کے نام پر رکھے جائیں۔ مگر سوشل میڈیا پر متعدد صارفین نے تصدیق کی ہے کہ خاتون افسر نے محکمے کی ہدایت کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنے شوہر اور دیگر عزیز و اقارب کے ناموں سے منسوب کر دیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube