Thursday, September 16, 2021  | 8 Safar, 1443

کسانوں کااحتجاج: 1200ٹوئٹر اکاؤنٹس بند کرنے کا حکم

SAMAA | - Posted: Feb 9, 2021 | Last Updated: 7 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 9, 2021 | Last Updated: 7 months ago

فوٹو: ٹوئٹر

 بھارتی کسانوں کے احتجاج سے تنگ مودی حکومت نے ٹوئٹر کو 12سو سے زائد اکاؤنٹس بند کرنے کا حکم دیدیا۔

مودی سرکار نے اس شبہ کا اظہار کیا ہے کہ اکاؤنٹس خالصتان کے حامیوں کے یا ‘پاکستانی حمایت یافتہ‘ ہیں، جو چند ماہ سے بھارتی کسانوں کی احتجاجی تحریک کو ہوا دے رہے ہیں۔

کسانوں کیلئے آواز اٹھانے پر گریٹاتھنبرگ پر بھارت میں مقدمہ

بھارتی کسانوں کے احتجاج پر بھی بی جے پی سرکار نے ٹوئٹر سے کہہ کر 257 اکاؤنٹس بند کرنے کا حکم دیا تھا لیکن اس مائیکرو بلاگنگ کمپنی نے اس نوٹس پر اب تک عمل درآمد نہیں کیا، جس کی وجہ سے نئی دہلی حکومت ٹوئٹر سے پہلے سے ہی ناراض ہے۔

حکومت کو وزارت داخلہ، انٹیلی جنس اور سکیورٹی ایجنسیوں کی طر ف سے موصول ہونے والی اطلاعات کے بعد انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ملکی وزارت نے ٹوئٹر کو نیا نوٹس ارسال کیا۔

بھارتی کسانوں کی حمایت پرکنگنا،امریکی گلوکارہ ریحانہ پرآگ بگولا

نوٹس کے جواب میں ٹوئٹر انتظامیہ نے اکاؤنٹس کو بلاک کرنے کا عندیہ دیا، جو مبینہ طور پر خالصتان کے حامیوں کے ہیں یا جو بیرونی ملکوں سے ‘پاکستان کی حمایت‘ سے چلائے جارہے ہیں اور جن کا ‘کسانوں کی احتجاجی تحریک کو ہوا دینے کے لیے غلط استعمال‘ کیا جا رہا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube