Sunday, September 26, 2021  | 18 Safar, 1443

نیویارک میں یوم کشمیر پر بھارت مخالف مظاہرہ

SAMAA | - Posted: Feb 6, 2021 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 6, 2021 | Last Updated: 8 months ago

کشمیرمیں کئےجانےوالی مظالم کی تصاویر موجودتھیں

نیویارک میں 5 فروری کو بھارتی قونصل خانے اوراقوام متحدہ کےدفاتر کےسامنے کشمیر کے حق میں مظاہرہ کیا گیا۔

یوم کشمیرکے موقع پرہونےوالےاحتجاجی مظاہرے میں ٹیکسیوں اور ٹرک پر پینا فلیکس پر بھارت کی جانب سے کشمیر میں کئے جانے والی مظالم کی تصاویر موجود تھیں۔

نیویارک کی سڑکوں پر300 ٹیکسیاں 2 روز تک احتجاجی بینرز کے ساتھ گھومتی رہیں گی تاکہ امریکا سمیت عالمی برادری کی توجہ ان مظالم کی جانب مبذول کروائی جاسکے۔

دوسری جانب امریکہ کی تاریخ میں ریاست نیویارک یوم کشمیرمنانے والی پہلی ریاست بن گئی۔ نیویارک اسٹیٹ کی جانب سے5 فروری کو”یوم کشمیر“ سے منسوب کیا گیا۔

اس سلسلےمیں گورنراینڈریوکومو اور نیویارک  اسٹیٹ اسمبلی نےپروکلیمیشن بھی جاری کیا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube