Tuesday, June 22, 2021  | 11 ZUL-QAADAH, 1442

یونان: 2کروڑ سال پرانا درخت دریافت

SAMAA | - Posted: Feb 4, 2021 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 4, 2021 | Last Updated: 5 months ago

فوٹو: کریک ٹائمز

یونان کے آتش فشاں جزیرے لیسبوس میں سائنس دانوں نے ایک نادر جیواشم کا درخت دریافت کیا ہے جس کی شاخیں اور جڑیں 2 کروڑ سال بعد بھی موجود ہیں۔

یہ درخت مشرقی بحیرہ روم کے جزیرے پر ایک قدیم جنگل کے قریب سڑک کے کام کے دوران پایا گیا اور ایک خاص دھات کا استعمال کرتے ہوئے اسے دوسری جگہ منتقل کیا گیا تھا۔

Image result for 20-million-year-old fossilised tree discovered by scientists in Greece

لیسبوس کے پیٹریفائڈ فاریسٹ کے میوزیم آف نیچرل ہسٹری کے پروفیسر نیکوس زوروس نے بتایا کہ یہ پہلا موقع ہے جب 1995 میں کھدائی کا کام شروع ہونے کے بعد سے شاخوں اور جڑوں کے ساتھ ایسی اچھی حالت میں کسی درخت کو پایا گیا ہے۔

Image result for 20-million-year-old fossilised tree discovered by scientists in Greece

انہوں نے کہا کہ یہ ایک انوکھی تلاش ہے۔ یہ بہترین حالت میں محفوظ ہے اور جیواشم لکڑی کا مطالعہ کرنے سے ہم اس کی اقسام کی شناخت کرسکیں گے۔

لیسبوس کا پیٹرائفائڈ جنگل جو یونیسکو کی جانب سے قرار دیا گیا عالمی محفوظ مقامات میں سے ایک ہے، 20 ملین سال قبل آتش فشاں پھٹنے کا نتیجہ ہے

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube