Saturday, September 25, 2021  | 17 Safar, 1443

سعودی وزٹ ویزہ کتنے عرصے کارآمد رہتاہے؟

SAMAA | - Posted: Feb 3, 2021 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 3, 2021 | Last Updated: 8 months ago

فوٹو: العربیہ

سعودی عرب نے سعودی وزٹ ویزہ کے کارآمد رہنے کی مدت کے حوالے سے غیر ملکی شہریوں میں پائے جانے والے ابہام کی وضاحت کردی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی عرب کے ڈائریکٹوریٹ جنرل برائے پاسپورٹ نے واضح‌ کیا ہے کہ اگر کسی غیرملکی شہری نے مملکت کا وزٹ ویزہ لیا اور اس پر بار بار مملکت کا سفر کررہا ہے تو اس کے لیے یہ جاننا ضروری ہے کہ وزٹ ویزہ کی تاریخ اجرا کے ساتھ ہی اس کے کارآمد ہونے کی مدت شروع ہوجاتی ہے۔

پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ نے ایک مصری شہری کی طرف سے استفسار کے بعد یہ وضاحت کی ہے جس نے ٹویٹر پر پوسٹ کردہ ایک ٹویٹ میں بتایا تھا کہ اس نےکرونا وبا کے آغاز سے قبل وزٹ ویزہ لیا تھا اور سعودی عرب جا نہیں سکا تھا۔ اس شہری کا سوال یہ کیا اسے اب نیا ویزہ لینا ہوگا یا وہ پہلے سے موجود ویزہ استعمال کرتے ہوئے سعودی عرب وزٹ کرسکتا ہے۔

Pakistan to waive off visa fees of Chinese CPEC workers - News | Khaleej  Times

اس سوال پر پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ویزے کے اجرا کے ساتھ ہی اس کے قابل استعمال رہنے کی مدت بھی شروع ہوجاتی ہے اور شہری اسی مقررہ مدت کے اندر وزٹ ویزے سے سعودی عرب آنا جانا کرسکتا ہے۔ ٹویٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ اس حوالے سے اگر مزید معلومات درکار ہوں تو ویزہ جاری کرنے والے ادارے سےرابطہ کیا جاسکتا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube