Sunday, September 26, 2021  | 18 Safar, 1443

ایران میں بلوچ عسکریت پسند رہنماء کو پھانسی

SAMAA | - Posted: Jan 30, 2021 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 30, 2021 | Last Updated: 8 months ago

ایران نے بلوچ ’عسکریت پسند‘ رہنماء جاوید دہقان کو پاسداران انقلاب کے ارکان کے قتل کے الزام میں پھانسی دے دی۔

انڈیپنڈنٹ اردو کے مطابق ایرانی عدلیہ کی ویب سائٹ ’میزان‘ کے مطابق سنی عسکریت پسند گروپ جیش العدل کے رہنماء جاوید دہقان کو 5 سال قبل جنوب مشرقی صوبے سیستان بلوچستان میں پاسداران انقلاب کے 2 گارڈز کو گولی مار کر ہلاک کرنے کے جرم میں موت کی سزا دی گئی ہے۔

افغانستان اور پاکستان کی سرحد سے متصل ایرانی صوبہ سیستان بلوچیستان کو طویل عرصے سے سیکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں و منشیات اسمگلروں کے مابین جھڑپوں کا سامنا رہا ہے۔

شیعہ اکثریت رکھنے والے ملک ایران کے صوبہ سیستان بلوچستان کی زیادہ آبادی سنی مسلمانوں پر مشتمل ہے۔

اس سے قبل سرکاری میڈیا نے بتایا تھا کہ عرب نسل کی اکثریت والے جنوب مغربی صوبے خوزستان میں جمعرات کو داعش کے رکن ایرانی شہری کو بھی نیم فوجی میلشیا کے 2 ارکان کو ہلاک کرنے کے جرم میں سزائے موت دی گئی تھی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube