Sunday, September 26, 2021  | 18 Safar, 1443

يورپی پارليمنٹ کا ڈس انفو لیب کے انکشافات کا نوٹس

SAMAA | - Posted: Jan 27, 2021 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 27, 2021 | Last Updated: 8 months ago

کمیٹی کو بھارت کے پاکستان مخالف پروپیگنڈے پر بریفنگ

بھارت کی جانب سے پاکستان کيخلاف پروپيگنڈا کرنے پر يورپی پارليمنٹ نے ڈس انفو لیب کے انکشافات کا نوٹس لے لیا۔

ای یو ڈس انفو لیب کے ايگزيکٹو ڈائریکٹر الیگزینڈر الفالیپ نے یورپی پارلیمانی کمیٹی کو بھارت کے پاکستان مخالف پروپيگنڈے پر بریفنگ دی۔ چيئرمين ای يو پاک فرينڈ شپ فيڈريشن اقبال لوسر يورپی عدالتوں ميں بھارت کے خلاف کارروائی کے ليے پرُاميد ہيں۔

قانون کے مطابق ان کے خلاف کارروائی ہوگی جس میں بھارتی بيوروکريٹ بھی پکڑے جائيں گے اور وہ بھی پکڑ ميں آئيں گے جو پاکستان کے خلاف اس مہم کا حصہ رہے ہيں۔

پاکستان مخالف پروپیگنڈے کے پیچھے بھارتی جال بے نقاب

ڈس انفو لیب کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ انڈين کرونیکل ای یو پر پاکستان مخالف مواد ویب سائٹوں سے لے کر بھارت میں دوبارہ شائع کیا جاتا ہے جس کا مقصد بھارتی عوام تک جھوٹی خبريں پہنچانا ہے۔

ڈس انفولیب کے انکشافات کے بعد ہی پاکستان کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کرنے والے جعلی تھنک ٹینک سيڈف يعنی ساؤتھ ایشیا ڈیموکریٹک فورم کے بورڈ ممبران مستعفی ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ ایک سال قبل نومبر 2019 میں ای یو ڈس انفو لیب کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ پاکستان کیخلاف جھوٹی خبریں پھیلانے اور پروپیگنڈا کرنے والی 265 جعلی ویب سائٹس بھارتی نیٹ ورک کے ذریعے 65 ممالک سے آپریٹ کی جارہی ہیں۔

پاکستان کیخلاف بھارتی جعلی ویب سائٹس کا انکشاف

ای یو ڈس انفو لیب نے اپنی رپورٹ میں ان ویب سائٹس سے متعلق اخذ کردہ چند نتائج پر روشنی ڈالی ہے۔

نمبر 1۔ ان میں سے بیشتر کا نام معدوم شدہ مقامی اخبار یا اصلی ذرائع ابلاغ کے ناموں پر رکھا گیا ہے۔

نمبر 2۔ وہ متعدد نیوز ایجنسیوں (کے سی این اے ، وائس آف امریکہ ، انٹرفیکس) کے مواد کو دوبارہ شائع کرتے ہیں۔

نمبر 3۔ بھارت سے متعلق مظاہروں اور ایونٹ کو بار بار کوریج دینا۔

نمبر 4۔ پاکستان مخالف مواد کی بار بار مذکورہ بھارتی نیٹ ورک سے اشاعت (ای پی ٹو ڈے، 4 نیوز ایجنسیز، ٹائم آف جنیوا، نیو دہلی ٹائمز)۔

نمبر 5۔ زیادہ تر ویب سائٹس کے ٹویٹر اکاؤنٹس بھی موجود ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان جعلی میڈیا آؤٹ لیٹس کی تشکیل کا مقصد “پاکستان کے بارے میں عوامی تاثرات” پر اثر انداز ہونا اور بین الاقوامی اداروں و منتخب نمائندوں کو متاثر کرنا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube