Tuesday, June 22, 2021  | 11 ZUL-QAADAH, 1442

بھارت کے یوم جمہوریہ پر کسانوں کی ٹریکٹر ریلی پریڈ

SAMAA | - Posted: Jan 26, 2021 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 26, 2021 | Last Updated: 5 months ago

نئی دہلی میں سیکورٹی ہائی الرٹ

بھارتی یوم جمہور پر کسانوں کی ٹریکٹرریلی کو روکنے کےلیے نئی دہلی میں سیکورٹی تعینات کردی۔

غازی آباد سے نئی دہلی کی طرف تمام راستے بند کردیے گئے ہیں جبکہ سرحد کے قریب کسانوں کو روکنے کےلیے بڑی رکاؤٹیں کھڑی کی گئی ہیں۔

بھارت کے یوم جمہوریہ کی تقاریب اور سالانہ فوجی پریڈ کے بعد وزیراعظم نریندر مودی کے سامنے کسانوں نے ٹریکٹرز ریلی نکالنے کی منصوبہ بندی کررکھی ہے۔

Farmer's Republic Day tractor parade in Delhi: Routes, traffic advisories |  All you need to know - India News

کسانوں نے رکاوٹیں توڑ کر آگے بڑھنے کی کوشش کررہے ہیں جس پر بھارتی فورسز نے کسانوں پر لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔

مودی سرکار کے کسانوں پر مظالم کرنے کے باوجود رکاوٹیں توڑ کر کسان ٹریکٹرز کے ہمراہ نئی دہلی میں داخل ہوگئے۔ پولیس سے جھڑپوں میں کئی افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب بھارت کی دیگر ریاستوں ہریانہ، راجستھان، پنجاب اور یوپی سمیت کئی ریاستوں سے قافلوں کی دارالحکومت آمد کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔

بھارت میں کسانوں کی جانب سے زرعی قوانین کے خلاف نومبر سے نئی دہلی کے مختلف مقامات پر کسانوں پر ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube