سونے کی کان میں پھنسے 9کانکن ہلاک

SAMAA | - Posted: Jan 25, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 25, 2021 | Last Updated: 3 months ago

چین میں سونے کی کان میں دو ہفتوں سے پھنسے ہوئے کانکنوں میں سے 9 ہلاک ہوگئے۔ 22 کان کنوں میں سے 11 کو اتوار کے روز بحفاظت زندہ نکال لیا گیا تھا جن میں سے ایک کی طبیعت نازک بتائی گئی تھی۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق گزشتہ چین کی ایک سونے کی کان میں 2 ہفتوں سے پھنسے ہوئے کان کنوں میں سے 9 ہلاک ہوگئے ہیں۔

چین کے سرکاری ٹیلی ویژن سی سی ٹی وی نے کہا ہے کہ گزشتہ روز اتوار کی دوپہر سے کان کنوں کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے، 9 پھنسے ہوئے کان کن بدقسمتی سے ہلاک ہوگئے ہیں۔

چین کے صوبہ شیڈونگ میں 2 ہفتے قبل سونے کی کان میں زیر زمین دھماکے کی وجہ سے 22 کان کن پھنس گئے تھے، امدادی کارکنوں نے مشکل حالات میں ان کانکنوں کی مدد کیلئے سرتوڑ کوششیں کی تھیں۔

دھماکے کے بعد ایک شخص شدید زخمی ہوا تھا اور سر پر چوٹ کی وجہ سے اس کے ہلاک ہونے کی بھی تصدیق کی گئی تھی۔ امدادی کارکنوں نے ڈرلنگ کرکے کان کنوں تک خوراک اور ادویات پہنچائی تھیں۔

امدادی آپریشن میں 600 سے زیادہ کارکنوں نے حصہ لیا تھا، امدادی کارکنوں نے جمعہ کو کہا تھا کہ دیگر کان کنوں کو باہر لانے میں مزید 2 ہفتے لگ سکتے ہیں، کیونکہ ڈرلنگ کے مقام پر بڑی رکاوٹ موجود ہے۔

چین میں کان کنی کے دوران حادثات معمول کی بات ہے، دسمبر میں چین کے جنوب مغربی شہر چوچنگ کی کان میں 23 کان کن پھنس کر ہلاک ہوگئے تھے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube