ترکی: گارمنٹس کی ایکسپورٹ کا ہدف 20ارب ڈالر مقرر

SAMAA | - Posted: Jan 23, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 23, 2021 | Last Updated: 3 months ago

فوٹو: ٹی آر ٹی

ترکی نے رواں سال کے لیے گارمنٹس کی ایکسپورٹ کا ہدف 20ارب ڈالر مقرر کردیا۔

ترک اخبار ڈیلی حریت کی رپورٹ کے مطابق ٹرکش ایکسپورٹرز اسمبلی کے چیئرمین اسماعیل گل نے کہا کہ 2020 میں گارمنٹس ایکسپورٹس میں 10فیصد اضافہ ہوا۔ جس کو مدنظر رکھتے ہوئے کوشش کی جارہی ہے کہ 12ماہ کی ایکسپورٹس کا ہدف 8 ماہ میں مکمل کرلیا جائے۔

کینیڈا کو گارمنٹس کی ایکسپورٹس 50فیصد اضافے کے بعد 10کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئیں۔ اسی طرح ترکی نے قازقستان کو 22 کروڑ ڈالر، چیک ری پبلک کو 12کروڑ 46لاکھ اور امریکا کو 79کروڑ 36لاکھ ڈالر کی گارمنٹس برآمد کیں۔

اسماعیل گل نے کہا کہ کرونا ویکسین سے صورتحال میں بہتری آئے گی اور اس سے ٹیکسٹائل انڈسٹری کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

برطانیہ سے ہونے والے حالیہ فری ٹریڈ ایگریمنٹ پر انہوں نے کہا کہ اس معاہدے سے برطانیہ کے ساتھ ترکی کی تجارت تیزی سے فروغ پائے گی۔ اگر یہ معاہدہ نہ ہوتا تو ترک ایکسپورٹرز کو گارمنٹس کی برآمدات پر 20کروڑ ڈالر کے ٹیکس ادا کرنے پڑتے جو اب ادا نہیں کرنے پڑیں گے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube