Saturday, March 6, 2021  | 21 Rajab, 1442
ہوم   > بین الاقوامی

بتیس برس قانون کو چکما دینےوالے نوسربازکی حیران کن کہانی

SAMAA | - Posted: Jan 18, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 18, 2021 | Last Updated: 2 months ago

دُنیا بھرمیں نوسربازی اور جعل سازی کے کئی فرضی اور حقیقی قصے مشہور ہیں لیکن مصر میں سامنے آنے والا جعلسازی کا ایک واقعہ حقیقی معنوں میں بیحد دلچسپ اور حیران کن ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق مصری پولیس نے الجیزہ گورنری کے ایک ایسے چالاک نوسرباز کو گرفتار کیا ہے جو مسلسل 32 سال سے پولیس افسر کے بھیس میں بڑی کامیابی کے ساتھ اپنے علاقے کے لوگوں کو بلیک میل کرتا اور انہیں لوٹتا رہا۔

ملزم نے حقیقت کو مخفی رکھنے کے لیے نہ صرف پولیس افسر کے ضروری لوازمات رکھے ہوئے تھے بلکہ لوگوں کو مطمئن و مرعوب کرنی کی خاطر جعلی دستاویزات، فرضی تمغے اور فرضی کامیابیاں ظاہر کرنے کے لیے شیلڈز اور سوینیرز تک بنوائے ہوئے تھے ہیں۔

مصر کی الجیزہ گورنری سے تعلق رکھنے والے نوسرباز کی عمر اب 65 برس ہے۔ اس نے ایک کھلونا پستول اور ایک وائرس لیس فون سیٹ بھی اپنے پاس رکھے ہوئے تھے جن کے ذریعے وہ سادہ لو لوگوں پر بحیثیت پولیس افسر دھاک بٹھاتا اور حسب ضرورت انہیں بلیک میل بھی کرتا تھا۔

مصر کے اس جعلساز کا پتہ اس وقت چلا جب ایک دوسرے جعلساز کے قبضے سے اس کی لکھی ہوئی ایک جعلی دستاویز سامنے آئی۔ پولیس نے جب اس شخص کے گھر پر چھاپہ مارا تو پولیس افسر یہ جان کر حیران رہ گئے کہ یہ شخص 3 عشروں سے زائد عرصے تک کس طرح لوگوں کو بیوقوف بناتا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے چھپا رہا۔

کئی سال قبل اس نے ایک لڑکی سے شادی یہ کہہ کرکی وہ پولیس میں ایک افسرہے۔ اس کے 3 بچے ہوئے اور جوان بھی ہوگئے لیکن اس کے اہل خانہ کو بھی آج تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ موصوف ان کے ساتھ مسلسل دھوکہ کررہے ہیں۔

اس نے پولیس افسر کا روپ دھار کر کروڑوں کی جائیداد بنائی اور ایک بڑی حویلی بھی خریدی۔ شادی کے وقت اس نوسرباز کی عمر 33 سال تھی۔ اس کےتینوں بچے اب گریجوایشن کرچکے ہیں لیکن انہیں کبھی بھنک تک نہ لگ سکی کہ ان کا باپ ایک نوسرباز ہے۔

حیران کن بات یہ ہے کہ دھوکے باز شخص نے 5 سال قبل اپنی 60 سال کی عمر پوری ہونے اور بظاہر ریٹائرمنٹ کی عمر مکمل ہونے پر ایک بڑی دعوت کا بھی اہتمام کیا۔ وہ ہرسال اپنی فرضی ترقی کی پارٹیاں ‌منعقد کرتا جن میں وہ اپنے دوستوں کو مدعو کرتا مگر کوئی آج تک نہیں جان سکا کہ اس شخص کا پولیس فورس سے کوئی تعلق ہی نہیں۔

حال ہی میں پولیس کو گرفتار ہوئے ایک اور فراڈیے کے قبضے سے اس سینئر نوسرباز کے نام کی ایک جعلی دستاویز ملی جس پر پولیس اس کے گھر گئی تو اہل خانہ اور لوگوں ‌نے بتایا کہ صاحب تو خود پولیس میں ایک بڑے افسر ہیں۔

پولیس نے اس نام نہاد اور فرضی پیٹی بھائی کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کیا اور اس کا 15 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کیا گیا۔ ملزم نے ریمانڈ کے خلاف اور ضمانت پر رہائی کی اپیل کی جسے عدالت نے مسترد کردیا ہے۔ ملزم کا کہنا ہے کہ وہ وائرلیس، وردی اور جعلی پستول کو صرف خاندان میں اپنا وقار بڑھانے کے لیے استعمال کرتا تھا۔

گھر پر چھاپے کے دوران پولیس کو ایک مقفل الماری ملی جس میں‌ فراڈیے نے اراضی، املاک اور جائیدادوں کی جعلی دستاویزات، جعلی اسٹام پیپر اور اسناد چھپا رکھی تھیں۔ وہ یہ دستاویزات لوگوں کو فروخت بھی کرتا اور اس کے عوض بھاری رقم اینٹھتا تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube