Tuesday, March 2, 2021  | 17 Rajab, 1442
ہوم   > بین الاقوامی

ویزافری سفر: یواے ای نے اسرائیل سے معاہدہ معطل کردیا

SAMAA | - Posted: Jan 18, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jan 18, 2021 | Last Updated: 1 month ago

متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے ساتھ کچھ عرصہ قبل طے پانے والا ویزا فری معاہدہ یکم جولائی 2021ء تک معطل کردیا۔

یو اے ای کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث اسرائیلی شہریوں کے ویزا فری داخلے پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے، یکم جولائی 2021ء تک صورتحال کو دیکھا جائے گا جس کے بعد ویزا فری معاہدہ پر دوبارہ عملدرآمد کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ ہوگا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزارت خارجہ نے فری ویزا معاہدے کی معطلی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے کرونا وائرس کنٹرول کرنے کیلئے فی الحال عارضی پابندی عائد کی ہے۔

معاہدے کی معطلی کے بعد اب اسرائیلی شہریوں کو یو اے ای آنے کیلئے ویزا حاصل کرنا پڑے گا اور اسی طرح یو اے ای کے شہریوں کو بھی اسرائیل کے سفر کیلئے پیشگی ویزا لینا ہوگا۔

دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات قائم ہونے کے بعد سے اب تک ہزاروں اسرائیلی شہریوں نے یو اے ای کا دورہ کیا۔ اسرائیل اور یو اے ای کے درمیان تعلقات قائم کرنے کا معاہدہ 15 ستمبر 2020ء کو ہوا تھا جس کے بعد بحرین اور مراکش بھی اسرائیل کو تسلیم کرچکے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

One Comment

  1. معروف قدوائ  January 19, 2021 2:01 pm/ Reply

    عاقلوں اورسمجھ داروں کیلئے کچھ بھی تبصرہ نا کرنا ہے بہتر ہے – آپ خود ہی سمجھ لیں !

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube