Saturday, March 6, 2021  | 21 Rajab, 1442
ہوم   > بین الاقوامی

اسرائیل: فائزر ویکسین لگوانے سے 13شہریوں کو لقوہ

SAMAA | - Posted: Jan 18, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 18, 2021 | Last Updated: 2 months ago

فوٹو: ٹائمز آف اسرائیل

اسرائیل میں کرونا وائرس کی فائزر ویکسین لگوانے سے 13اسرائیلی شہریوں کو لقوہ ہوگیا۔

اسرائیلی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل میں کوویڈ-19 کی فائزر ویکسین لگوانے سے 13اسرائیلی شہریوں کو لقوہ ہوا ہے جبکہ سینکڑوں افراد کو حالت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اسرائیلی ڈاکٹروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ویکسین کے مضر اثرات سے مزید لوگ بیمار پڑسکتے ہیں، اس لیے وہ شہریوں کو دوسری ڈوز دینے میں شش وپنج کا شکار ہیں اور ایسا کرنے سے احتیاط کررہے ہیں۔

اسرائیلی ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ وہ اپنے اسرائیلی شہریوں کو صرف اسی صورت میں ویکسین کی دوسری خوراک دیںگے جبکہ ان کی حالت میں بہتری آئے گی، بصورت دیگر وہ اس اقدام سے اجتناب کریں گے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی حکومت کی جانب سے امریکی کمپنی فائزر کو تقریباً 80لاکھ حفاظتی ٹیکوں کا آرڈر دیا گیا تھا، جس میں سے اب تک ملک میں 20لاکھ افراد کی ویکسینیشن کردی گئی ہے۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ عالمی وبا کے حفاظتی ٹیکے لگنے سے تقریبا 100افراد کو بدترین سائیڈ ایفیکٹس کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ ان میں سے 24افراد معذور ہوچکے ہیں۔ 225 افراد کو مختلف اسپتالوں میں داخل کرانے کی اطلاعات ہیں۔

اسرائیل نے گزشتہ سال دسمبر میں اپنے حفاظتی ٹیکوں کی مہم کا آغاز کیا تھا۔ تب سے ڈاکٹروں نے 60سال کی عمر میں 72فیصد کے قریب ٹیکے لگائے ہیں۔

اس سے قبل حال ہی میں ناروے میں 23 ​​افراد جن کی عمر 60سال یا اس سے زائد تھی ، ویکسین لگنے کے فورا بعد انتقال کرگئے تھے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube