Sunday, November 28, 2021  | 22 Rabiulakhir, 1443

برطانیہ جانے والوں کیلئے آج سے کرونا ٹیسٹ لازمی قرار

SAMAA | - Posted: Jan 18, 2021 | Last Updated: 10 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 18, 2021 | Last Updated: 10 months ago

برطانیہ جانے والے مسافروں کیلئے کرونا آج سے کرونا ٹیسٹ رپورٹ لازمی قرار دی گئی ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق یورپ سمیت دیگر ممالک سے برطانیہ آنے والوں کے لیے منفی کرونا وائرس کی ٹیسٹ رپورٹ آج سے لازمی دی گئی ہے۔ نئی پابندیوں کے اطلاق سے برطانیہ جانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

برطانیہ سفر کرنے والے چاہئے، کشتی سے آئیں، ٹرین یا ہوائی جہاز سے، سب کیلئے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ ساتھ لانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ پیش نہ کرنے پر مسافر کو 500 پونڈ جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ 72 گھنٹے پرانی ہو۔ برطانیہ آمد پر مسافر کو 10 روز قرنطینہ میں بھی گزارنے ہونگے۔

دوسری جانب گزشتہ روز تک برطانیہ میں35 لاکھ سے زائد افراد کو کرونا ویکسین لگائی جا چکی ہے۔ برطانوی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ابھی لاک ڈاؤن میں نرمی کا وقت نہیں آیا، پیر سے برطانیہ آنے والوں کو کرونا کا منفی نتیجہ فراہم کرنا ہوگا۔

اسکاٹ لینڈ میں کرونا پر قابو پانے کے لیے پابندیاں مزید سخت کر دی گئیں۔ امریکا میں بھی کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی اموات 4 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube