Thursday, March 4, 2021  | 19 Rajab, 1442
ہوم   > بین الاقوامی

ایرانی فوجی مشقوں میں بیلسٹک میزائل کا تجربہ

SAMAA | - Posted: Jan 16, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 16, 2021 | Last Updated: 2 months ago

بشکریہ نیویارک ٹائمز

ایرانی فوج کی جانب سے مشقوں کے دوران جنگی ڈرونز اور بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا گیا۔

ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی کی جانب سے جاری اطلاعات کے مطابق جمعہ 15 جنوری کو پاسداران انقلاب کی فوجی مشقوں کے دوران زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائلوں اور ملک کے اندر تیار کیے جانے والے فوجی ڈرونز کی جانچ پڑتال کی گئی۔

مشقوں کے دوران بیلسٹک میزائلوں اور جنگی ڈرونز نے کامیابی سے اپنے اہداف کو نشانہ بنایا۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ایران کی یہ فوجی مشقیں وسطی صحرائی علاقے میں ہو رہی ہیں۔ مشقوں کے دوران انقلابی گارڈز کے کمانڈر میجر جنرل حسین سلمانی بھی موجود رہے، جنہوں نے مشقوں کا معائنہ کیا۔

ایران کی بحری فوج نے اس دوران کم فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کا تجربہ کیا۔ ایران کی جانب سے ان فوجی مشقوں کا آغاز رواں ماہ کے آغاز میں ہوا۔ مشقوں کا مقصد مقامی طور پر تیار کردہ ڈرونز کے تجربات ہیں۔

سرکاری ٹیلی وژن کے مطابق مشقوں میں ایران کے بمبار ڈرونز نے فرضی دشمن کے میزائل دفاعی نظام پر ہر جانب سے حملہ کر کے اسے مکمل طور پر تباہ کیا۔ ٹی وی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ نئی اقسام کے بیلسٹک میزائلوں نے بھی کامیابی سے اپنے مقررہ اہداف کو نشانہ بنایا۔

دوسری جانب امریکا کے نو منتخب صدر جو بائیڈن 20 جنوری کو اپنا عہدہ سنبھال رہے ہیں۔ بائیڈن یہ کہہ چکے ہیں کہ اگر ایران جوہری معاہدے کی شرائط پر سختی سے عمل کرتا ہے اور اپنی جوہری سرگرمیاں مقررہ حد تک کم کر دیتا ہے تو امریکہ جوہری معاہدے میں دوبارہ شامل ہو سکتا ہے اور ایران پر عائد پابندیاں نرم کر سکتا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube