Friday, January 15, 2021  | 30 Jamadilawal, 1442
ہوم   > بین الاقوامی

شادی کی تقریب کے دوران دلہا کی اچانک موت

SAMAA | - Posted: Jan 13, 2021 | Last Updated: 2 days ago
SAMAA |
Posted: Jan 13, 2021 | Last Updated: 2 days ago

مصر میں‌شادی کے موقعے پر ایک نوجوان کی ناگہانی موت کی خبر نے ہرطرف کہرام برپا کردیا۔ یہ واقعہ مصر کی المنیا گورنری میں‌ بنی سعید کے مقام پر پیش آیا جہاں شادی کی رسم پوری کرنے کے لیے چرچ جانے اور وہاں‌ پر پھولوں‌ کی چادر چڑھانے کی تیاریاں کی جارہی تھیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق دلہا کیرلیس شحاتہ اور ارینی اسحاق کی شادی کی تقریبات جاری تھیں کہ اچانک بیٹھے بیٹھے دلہے کو اس کی ماں‌ کے سامنے دل میں‌ تکلیف محسوس ہوئی اور وہ غش کھا کر زمین پر گر پڑا۔

دلہا کو اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دم توڑ چکا تھا اور اس طرح شادی کی خوشیوں کا یہ جشن ایک دم سے ماتم کدہ بن گیا۔

چھبیس سالہ کیرلس شحاتہ اسپورٹس کوچ اور شرم الشیخ میں‌ پیراکی میں ریسکیو کے شعبے میں‌ کام کرتا تھا۔ وہ بظاہر تندرست تھا اور اس سے قبل اسے ایسا کوئی عارضہ لاحق نہیں ہوا تھا۔

کیرلس شحاتہ کی موت کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور لوگوں‌نے اس پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا۔ شادی سے ایک روز قبل مہندی کی رسم کے موقعے پر ہونے والے دلہا نے اپنےدوستوں کے ساتھ شادی کی خوشیاں منائی تھیں اور اس موقع پر اس نے روایتی رقص بھی کیا اور اپنی منگیتر کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube