امریکا، گوریلا میں کروناوائرس کی تصدیق

SAMAA | - Posted: Jan 12, 2021 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 12, 2021 | Last Updated: 6 months ago

فوٹو: الجزیرہ

امریکا کے سين ڈياگو چڑيا گھر کے 8گوريلوں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

چڑیا گھر حکام کا کہنا ہے کہ يہ وائرس انھيں چڑيا گھر نگراں ٹيم کے ايک رکن سے منتقل ہوا ہے، جس کا کرونا ٹيسٹ پازيٹو آيا تھا تاہم علامتيں ظاہر نہیں ہوئیں تھیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ سين ڈياگو کے چڑیا گھر میں کئی بندروں میں کھانسنے سمیت دیگر کئی علامتیں بھی سامنے آئی ہیں۔

چڑیا گھر کی انتظاميہ نے تصديق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ گوريلوں کے نمونوں ميں کوویڈ-19 کی موجودگی ثابت ہوئی ہے جبکہ اس بات کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ يہ ديگر جانوروں ميں بھی منتقل نہ ہوگيا ہو۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال جنگلی حیات پر نظر رکھنے والے امریکی ماہرین نے انکشاف کیا تھا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے گوریلا کی نسل ختم ہوسکتی ہے۔

ماہرین نے بتایا تھا کہ گوریلا کو بھی کرونا سے ویسے ہی خطرات لاحق ہیں جیسے مہلک بیماری سے انسانوں کو درپیش ہیں جبکہ انھوں یہ امکان بھی ظاہر کیا تھا کہ آئندہ چند ماہ میں یہ وائرس جانوروں میں بھی منتقل ہوجائے گا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube