Saturday, October 16, 2021  | 9 Rabiulawal, 1443

کروناوائرس: چین نےماہرین کو ووہان آنےکی اجازت دیدی

SAMAA | - Posted: Jan 11, 2021 | Last Updated: 9 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 11, 2021 | Last Updated: 9 months ago

فوٹو: دی اکنامکس

چین نے کرونا وائرس سے متعلق تفتیش کرنے والے عالمی ادارہ صحت کے ماہرین کو ووہان جانے کی اجازت دینے پر رضامندی ظاہر کردی۔

اقوام متحدہ کے ماہرین کرونا کی پیدائش اور وبا کے تیزی سے پھیلاؤ جیسے اہم امور کا جائزہ لیں گےجبکہ اس حوالے چین کے قومی صحت کے ادارے کی جانب سے جاری بیان میں کہا ہے کہ ڈبلیو ایچ او کے ماہرین کی ٹیم 14 جنوری کو چین پہنچے گی اور ٹیم کو ووہان کا دورہ کرایا جائے گا۔

قبل ازیں 6جنوری کو عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے بتایا تھا کہ ماہرین کی ٹیم کو چین نے آخری لمحات میں ووہان جانے سے روک دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں ہلاکت خیز وائرس کی ابتدا چین کے شہر ووہان میں ستمبر2019 میں ہوئی تھی جس کے بعد وائرس نے عالمی وبا کی صورت اختیار کرلی تھی۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال جنوری سے دنیا بھر میں پھیلی عالمی وبا سے اب تک 9کروڑ سے زائد افراد مہلک وبا کا شکار ہوچکے ہیں جبکہ 19لاکھ سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔

کرونا وائرس سے سب سے زیادہ یورپ متاثر ہوا ہے جبکہ صرف امریکا میں 3لاکھ 83ہزار اموات ریکارڈ کی گئیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube