ایرانی نے امریکا اور برطانیہ کی کرونا ویکسین کی درآمد پر پابندی لگادی۔ آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ یہ مکمل طور پر ناقابل اعتبار ہیں۔
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اپنے ٹویٹر پیغام میں امریکا اور برطانیہ سے کرونا وائرس کی ویکسین درآمد پر پابندی لگادی۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ خارج از امکان نہیں کہ وہ دیگر اقوام کو بھی متاثر کرنا چاہتے ہوں۔
ایران میں کرونا وائرس کے 12 لاکھ کیسز رپورٹ جبکہ وباء کے دوران 56 ہزار افراد لقمۂ اجل بن چکے ہیں۔
ایران نے امریکا میں الزام لگایا ہے کہ وہ سخت پابندیوں کے ذریعے کرونا ویکسین تک رسائی میں رکاوٹ ڈٓال رہا ہے، اگرچہ خوراک اور ادویات کو امریکی اقدامات سے استثنیٰ حاصل ہے، تاہم بین الاقوامی بینک ایران میں لین دین سے کتراتے ہیں۔
خامنہ ای نے اپنے ٹویٹر پیغام میں یہ بھی لکھا کہ فرانس کی جانب سے ایڈز سے متاثرہ خون کی فراہمی کے ہمارے تجربے کے پیش نظر ان کی ویکسین بھی ہمارے لئے قابل اعتبار نہیں ہے۔
ایران نے مقامی طور پر تیار کردہ کرونا وائرس کی ویکسین کا گزشتہ ماہ ٹرائل شروع کیا تھا۔ ایران مشرق وسطیٰ میں وباء سے سب سے زیادہ متاثر ہونیوالا ملک ہے۔