Saturday, October 16, 2021  | 9 Rabiulawal, 1443

چین: مقامی سطح پر تیار کروناوائرس کی پہلی ویکسین منظور

SAMAA | - Posted: Dec 31, 2020 | Last Updated: 10 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 31, 2020 | Last Updated: 10 months ago

چین کے محکمہ صحت نے کرونا وائرس سے بچاؤ کی مقامی سطح پر تیار پہلی ویکسین کی منظوری دے دی۔

چین کی سرکاری دوا ساز کمپنی سائنوفارم کی تیار کردہ ویکسین کے فیز 3 ٹرائل جاری ہیں، سائنوفارم نے تجربات کے جائزے کے بعد کہا ہے کہ یہ ویکسین کرونا سے بچاؤ میں 79.3 فیصد مؤثر ہے۔

انڈیپینڈنٹ اردو کے مطابق چین کی ویکسین کے تیسرے مرحلے کے ٹرائل پاکستان میں بھی جاری ہیں، پاکستان حکومت نے چین سے یہ ویکسین خریدنے کا معاہدہ بھی کر رکھا ہے۔

توقع ہے کہ ویکسین کی قیمت امریکی کمپنیوں یا آکسفورڈ کی ویکسین سے کہیں کم ہوگی، چین نے عزم ظاہر کیا ہے کہ وہ ترقی پذیر ملکوں کو ’کم قیمت‘ پر یہ ویکسین فراہم کرے گا۔

چینی میڈیا کے مطابق نیشنل ہیلتھ سروس کے نائب وزیر زینگ یی شن نے ایک اخباری کانفرنس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ویکسین چینی شہریوں کو مفت فراہم کی جائے گی، ویکسین اپنی فطرت میں عوامی مفاد کیلئے ہوتی ہے اور قیمت اس کی استعمال کی مقدار پر منحصر ہوگی لیکن اہم بات یہ ہے کہ اسے عوام کیلئے مفت فراہم کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق چین فروری میں نئے سال کی تقریبات سے پہلے پہلے 5 کروڑ افراد کو ویکسین کے ٹیکے لگانے کا ارادہ رکھتا ہے۔ نیشنل میڈیکل پراڈکٹس ایڈمنسٹریشن کے ڈپٹی کمشنر چین شی فے نے بتایا ہے کہ مشروط منظوری کا مطلب یہ ہے کہ ابھی کلینکل ٹرائلز کی تمام شرائط پوری نہیں ہوئیں لیکن ایسے شواہد ہیں کہ ویکسین مؤثر ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کیخلاف سائنوفارم کی نئی ویکسین کے معلوم فوائد اس کے معلوم اور ممکنہ نقصانات سے زیادہ ہیں، پہلے ہی اس ویکسین کی 45 لاکھ خوراکیں صحت کے حکام اور خطرے کی زد میں آئے افراد کو دی جاچکی ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube