Thursday, January 21, 2021  | 6 Jamadilakhir, 1442
ہوم   > بین الاقوامی

ایران پرحملہ ہوا توعرب امارات پرحملہ کردینگے،ایران

SAMAA | - Posted: Dec 3, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 3, 2020 | Last Updated: 2 months ago

مڈل ایسٹ آئی

ایران نے متحدہ عرب امارات کو براہ راست دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکا نے ایران پر حملے کے لیے متحدہ عرب امارات کی سرزمین استعمال کی تو ایران دبئی پر حملہ کردے گا۔

متحدہ عرب امارات کےاعلیٰ عہدیدار نےمڈل ایسٹ آئی نیوز ویب سائٹ کو بتایا کہ ایران نے متحدہ عرب امارات کو براہ راست حملے کی دھمکی دی ہے۔ ایران نے کہا ہے کہ اگر امریکا نے ایران پر حملے کے لیے متحدہ عرب امارات کی سرزمین استعمال کی تو پھر ایران کے جوابی حملے کے لیے تیار رہے۔

محمد بن زید النہیان کو بھیجے گئے پیغام میں ایران نے کہا ہے کہ “اپنے ایٹمی سائنسدان محسن فخری زادہ کے قتل کی براہ راست ذمہ داری ان پر عائد کی جائے گی”۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے جمعے کے روز شام ایران کے سب سے اہم ایٹمی سائنسدان محسن فخری زادہ کو تہران کے مضافات میں ان کے 6محافظوں سمیت قتل کردیا گیا تھا۔ایران کی جانب سے ایٹمی سائنسدان کے قتل کا الزام اسرائیل پرعائد کیا ہے۔

مڈل ایسٹ آئی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جیسے ہی متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ کی طرف سے ایرانی ایٹمی سائنسدان کے قتل پر مذمتی بیان جاری کیا گیا کہ اس واقعے سے خطے میں تنازعات بڑھ جائیں گے۔ اس بیان کے فوری بعد ایران نے ذاتی تعلقات استعمال کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کے ولی عہد محمد بن زید کو براہ راست دھمکی بھیجی۔

دوسری جانب اسرائیل نے مشرق وسطیٰ میں اپنے تمام سفارتخانوں اور سفیروں کو ہائی الرٹ کردیا ہے کہ ایران کی طرف سے محسن فخری زادہ کے قتل کا بدلہ لینے کے لئے انہیں نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube