Thursday, December 2, 2021  | 26 Rabiulakhir, 1443

کروناوائرس کس ملک میں پیدا ہوا،چینی ماہرین نے’کھوج’ لگالی

SAMAA | - Posted: Nov 28, 2020 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Nov 28, 2020 | Last Updated: 1 year ago

چین کے سائنسدانوں نے انکشاف کیا ہے کہ کرونا وائرس بھارت میں پیدا ہوا اور وہیں سے دنیا بھر میں پھیلا۔

عالمي ميڈيا کے مطابق چین کی اکیڈمی آف سائنسز کے سائنس دانوں کی ایک ٹیم کا کہنا ہے دنيا ميں کرونا پھيلانے کا ذمہ دار بھارت ہے۔

چینی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس ممکنہ طور پر 2019 کی گرميوں ميں بھارت میں پیدا ہوا تھا اور جانوروں کے ذریعے گندے پانی اور پھر انسانوں تک پہنچا۔ اس کے بعد یہ وہاں سے چین کے شہر ووہان پہنچا جہاں اس کی پہلی بار شناخت کی گئی۔

قبل ازیں چینی ماہرین نے کرونا وائرس کے حوالے سےچین پر لگے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ وائرس ووہان سے نہیں پھیلا بلکہ فروزن فوڈ کے ذریعے ملک میں داخل ہوا۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس چين سے نہيں پھيلا بلکہ یہ وائرس دنيا کے ديگر علاقوں ميں پہلے سے موجود تھا اور بیرونی ممالک کی فرییز ہوئی اشیائے خوردنی کے ذریعے وسطی چین میں آیا۔

اب ماہرین کے نئے انکشاف کے مطابق کرونا وائرس بھارت میں سن 2019 کے موسم گرما میں پیدا ہوا اور پھر بعد میں چین میں آیا جہاں اس کی شناخت سامنے آئی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube