امریکی صدر اب بھی معجزے کے منتظر
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جو بائیڈن کے لیے وائٹ ہاؤس خالی کرنے کے لیے ایک شرط رکھ دی ہے۔
ٹرمپ جنہوں نے صدارتی انتخابات میں اپنی شکست تا حال قبول نہیں کی ہے کا کہنا ہے کہ اگر 14 دسمبر کو اليکٹورل کالج نے جوبائيڈن کی فتح کی تصديق کردی تو وہ وائٹ ہاؤس سے نکل جائيں گے۔
امریکی صدر کی اس بات سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ اب بھی کسی معجزے کے منتظر ہیں۔ ان کا دعویٰ ہے کہ انتخاب ميں100 فيصد دھانندلی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو بائيڈن کے حلف اٹھانے تک کئی نئی چيزيں سامنے آئيں گی جن سے صورتحال بدل بھی سکتی ہے۔ صدر ٹرمپ نے امريکی ووٹنگ نظام کو تھرڈ ورلڈ ملک کے نظام جيسا بھی قرار ديا۔
دریں اثناء جوبائيڈن کے ترجمان مائيک گوین کا کہنا ہے کہ اليکٹورل حکام جلد ہی ڈيموکريٹک اميدوار کی جيت کا اعلان کرديں گے۔
چين نے بھی خاموشی توڑتے ہوئے جوبائيڈن کو جيت پر مبارک باد دی ہے ليکن ڈونلڈ ٹرمپ اپنے حاميوں سے کہتے ہيںکہ کہ مايوس نہ ہوں يہ دوڑ ابھی اختتام سے بہت دور ہے۔