Wednesday, January 20, 2021  | 5 Jamadilakhir, 1442
ہوم   > بین الاقوامی

بھارتی جنگی طیارہ مگ 29 گرکر تباہ

SAMAA | - Posted: Nov 27, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 27, 2020 | Last Updated: 2 months ago

بھارتی ایئرکرافٹ کریئر کے ہینگر پر کھڑے مگ طیارے

بھارتی جنگی طیارہ مگ 29 سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا۔

بھارتی ذرائع ابلاغ سے جاری خبروں کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ روسی ساختہ بھارتی نیوی کا طیارہ مگ 29 کے ٹرینر تھا، جو 26 نومبر کی شام اپنے معمول کی مشن پر روانہ ہوا۔

بھارتی طیارہ گر کر تباہ،خاتون پائلٹ انسٹرکٹر سمیت ہلاک

بھارتی نیوی حکام کے مطابق طیارہ پرواز کے کچھ دیر بعد ہی بحیرہ عرب میں گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے میں ایک پائلٹ ہلاک، جب کہ دوسرا لاپتا ہوگیا۔ جس کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

بھارتی نیوی کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ جنگی طیارہ بحیرہ عرب کے اوپر پرواز کر رہا تھا۔ وزارت دفاع کی جانب سے واقعہ کی انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ تباہ ہونے والے ڈبل سیٹر جنگی طیارے نے بھارتی ایئرکرافٹ کیرئر وکراماتیدیا سے اڑان بھری تھی۔

بھارت نے اپنے ہی ہیلی کاپٹر کو پاکستانی طیارہ سمجھ کر مار گرادیا

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ مگ 29 1999 میں کارگل وار میں بھی استعمال ہوا تھا۔ گزشتہ سال تک کے اعداد و شمار کے مطابق سال 2019 تک بھارت کے فوجی فضائی حادثات میں 20 سے زائد فوجی افسران و اہلکار ہلاک ہوئے۔

ایک رپورٹ کے مطابق بھارتی ایئرفورس کے پاس اس وقت60 میگ29طیارے ہیں اور ان سبھی کو جدید طیارہ سازی اور بہتر ہتھیاروں کے ساتھ مل کر ملٹیروول جیٹ طیاروں میں تبدیل کیا گیا ہے جو ہوا سے ہوا اور ہوا سے زمینی مشن بھی یکساں طور پر انجام دے سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ پاک- بھارت کشیدگی کے دوران 27 فروری کو پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر مگ 21 طیارے لو مار گرایا تھا۔

اس دوران مگ 21 چلانے والے ایک بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو بھی حراست میں لیا گیا تھا جسے بعد ازاں پاکستان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت رہا کردیا تھا اور انہیں واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube