فوٹو: فرانس24
امریکا کے نومنتخب صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کی وجہ سے امریکا دنیا میں تنہا ہوگیا ہے۔
جوبائیڈن نے اپنے پہلے انٹرویو میں کہا کہ ٹرمپ پالسیوں کے باعث امریکا تنہا ہوگیا ہے ہم امریکی قوم کو متحد کريں گے۔ دنيا کی رہنمائی سے پيچھے نہيں ہٹيں گے۔
اين بی سی نائٹلی نيوز سے گفتگو ميں جو بائيڈن نے کہا کہ ڈيموکريٹ انتظاميہ کا نيا دور ماضی سے بالکل مختلف ہوگا۔ يہ اوباما حکومت کا تيسرا دور نہیں کيونکہ آج ہميں بالکل مختلف دنيا کا سامنا ہے۔ اُس دنيا سے مختلف جو اواباما بائيڈن انتظاميہ کے دور ميں موجود تھی۔ صدر ٹرمپ نے سارا منظر نامہ بدل کر رکھ ديا ہے۔
جو بائيڈن نے مزید کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا سب سے پہلے امريکا کے نعرے کے باعث امریکا تنہائی کا شکار ہوا۔
جوبائيڈن نے کہا کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مالی بےضابطگيوں کی تحقيقات کے ليے ادارہ انصاف کو استعمال نہيں کريں گے۔
نومنتخب صدر نے کہا کہ کرونا وائرس کیخلاف روزانہ کی بنياد پر بريفنگ ليں گے۔ وائٹ ہاؤس ميں ميڈيکل ٹيم سے ملاقاتيں کريں گےاور ويکسين کی تقسيم پر پاليسی وضع کريں گے۔