Wednesday, January 20, 2021  | 5 Jamadilakhir, 1442
ہوم   > بین الاقوامی

سی پیک کیخلاف سازشوں کا مقدر ناکامی ہے، چین

SAMAA | - Posted: Nov 20, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 20, 2020 | Last Updated: 2 months ago

چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری ( سی پیک) کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام ہوں گی۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ سی پیک کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کا مقدر ناکامی ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے بیان سے چند دن قبل پاکستان کے وزیر خارجہ اور فوج کے ترجمان نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے سی پیک منصوبوں کو سبوتاژ کرنے اور اسے متاثر کرنے کے لئے ایک علیحدہ سیل تشکیل دیا ہے اور اس مقصد کے لیے اس سیل کو اب تک 80 ارب روپے دیئے گئے ہیں۔

پاکستان کے اعلیٰ حکام بھارت پر کالعدم تحریک طالبان پاکستان، بلوچ علیحدگی پسندوں اور دیگر عسکریت پسند گروپوں کی حمایت کا الزام عائد کرتے رہتے ہیں۔ بھارت ان الزامات کی تردید کرتا ہے۔

اپنے ٹویٹ میں چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پاکستانی حکام کے ریمارکس کا حوالہ کیے بغیر کہا کہ وہ دہشت گردوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں پاکستان کی حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین انسداد دہشت گردی کے بین الاقوامی مقصد میں پاکستان کی کوششوں کو سراہتا ہے اور دہشت گرد قوتوں کے خاتمے میں پاکستان کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube