Sunday, November 28, 2021  | 22 Rabiulakhir, 1443

امارات میں مقیم پاکستانیوں کے لیے سفارت خانے کا پیغام

SAMAA | - Posted: Nov 20, 2020 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Nov 20, 2020 | Last Updated: 1 year ago

پاکستان نے متحدہ عرب امارات میں مقیم اپنے شہریوں کو سوشل میڈیا پر ’غیر متعلقہ سرگرمیوں‘ سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ابوظہبی میں واقع پاکستان سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ’متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہوئے میزبان ملک اور متعلقہ امارات کے مقامی قوانین ( قواعد و ضوابط) کی پابندی کریں۔‘

بیان میں پاکستانیوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ ’سوشل میڈیا پر غیر متعلقہ سرگرمیوں سے گریز کرنا چاہیے۔ اگر کسی کو کوئی مسئلہ درپیش آتا ہے تو وہ پاکستان ایمبیسی سے رابطہ کرسکتے ہیں۔‘

سفارت خانے کے بیان میں یہ واضح نہیں کہ سوشل میڈیا پر پاکستانی شہریوں کی ایسی کون سی سرگرمیاں ہیں جو میزبان ملک کے ’قوانین اور قواعد و ضوابط‘ کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتی ہیں۔ مگر حالیہ دنوں میں متحدہ عرب امارات سے پاکستانی شہریوں کے ڈی پورٹ ہونے کی خبریں سامنے آرہی ہیں اور سوشل میڈیا صارفین اس پر امارات حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

اس ہدایت نامہ کے آخری پیراگراف سے بھی یہ نتیجہ اخذ کیا جاسکتا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے حکام پاکستانیوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر کی جانے والی تنقید سے خوش نہیں ہیں۔

سفارت خانے کی جانب سے شہریوں کے لیے رابطہ نمبرز بھی جاری کیے گیے ہیں مگر امارات میں مقیم پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ یہ صرف دکھاوے کے لیے ہیں۔ ایمبیسی کا عملہ فون نہیں اٹھاتا اور واٹس ایپ پر بھیجے گئے پیغامات کے جواب بھی نہیں دیے جاتے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube