Wednesday, January 20, 2021  | 5 Jamadilakhir, 1442
ہوم   > بین الاقوامی

سعودی عرب میں ماہانہ اجرت 1000ریال بڑھانےکااعلان

SAMAA | - Posted: Nov 20, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 20, 2020 | Last Updated: 2 months ago

فوٹو: گلف نیوز

سعودی عرب نے شہریوں کی کم سے کم اجرت 3ہزار ریال ماہانہ سے بڑھا کر 4ہزار ریال کرنے کا اعلان کردیا۔

سعودی عرب کی وزارت برائے انسانی وسائل اور سماجی ترقی کے مطابق سعودی شہریوں کی کم سے کم اُجرت میں 33 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا ہے جس کا اطلاق 5ماہ بعد ہوگا تاہم کسی حمتی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

اگر کوئی سعودی ملازم یا ورکر 3ہزار اور 4ہزار ریال کے درمیان ماہانہ تن خواہ وصول کرے گا تو اس کو کمپنی کا نصف ملازم شمار کیا جائے گا۔

وزارت کی جانب سے اس نئے فیصلے کا جزوقتی کام یا ملازمت کرنے والے سعودی طلبہ پر بھی اطلاق ہوگا یا جو لوگ اپنی دیگرمصروفیات کے مطابق من پسند اوقات میں اُجرت پر کام کرتے ہیں تو ان پر بھی اس نئے ضابطے کا اطلاق ہوگا۔

اس فیصلے کا مقصد زیادہ سے زیادہ سعودی شہریوں کو نجی شعبے میں کام کی جانب راغب کرنا اور اس کے ساتھ ساتھ ان کی ملازمت کے حقوق کو یقینی بنانا ہے۔

وزارت برائے انسانی وسائل اور سماجی ترقی نے مزدور کی کم سے کم اُجرت بڑھانے کا اعلان ایسے وقت میں کیا ہے جب سعودی عرب طاقتور معیشتوں پر مشتمل گروپ جی20 کے سربراہ اجلاس کی میزبانی کررہا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube