Sunday, November 28, 2021  | 22 Rabiulakhir, 1443

دنیا میں کرونا وائرس کے ایک دن میں ریکارڈ کیسز

SAMAA | - Posted: Nov 17, 2020 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Nov 17, 2020 | Last Updated: 1 year ago

کرونا وائرس کی دوسری لہر دنیا بھر میں زور پکڑتی جارہی ہے، عالمی سطح پر وباء کے آغاز کے بعد سے اب تک ہفتہ کے روز ایک دن میں ریکارڈ 6 لاکھ 60 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو دنیا بھر میں کرونا وائرس کے ایک ہی روز میں ریکارڈ 6 لاکھ 60 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے، اس سے قبل جمعہ کو 6 ہزار 45 ہزار اور 7 نومبر کو 6 لاکھ 14 ہزار کیسز کی تصدیق ہوئی تھی۔

ڈبلیو ایچ او کی جانب سے ہفتہ کو جاری اعداد و شمار کے مطابق نئے کیسز میں 2 لاکھ 85 ہزار سے زائد یورپ جبکہ دو لاکھ 69 ہزار سے زائد کیسز امریکی خطے میں رپورٹ ہوئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عالمی ادارۂ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہینم گیبراسز نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا تھا کہ وباء کو کنٹرول کرنے کیلئے اب بھی دنیا کو طویل سفر طے کرنا ہے۔

امریکا کی جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں اب تک مجموعی طور پر 5 کروڑ 43 لاکھ 87 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ 13 لاکھ 17 ہزار سے زائد اموات بھی ہوچکی ہیں۔

کرونا سے متاثرہ ممالک میں امریکا سرِفہرست ہے جہاں اب تک وباء سے ایک کروڑ 10 لاکھ سے زائد افراد متاثر اور 2 لاکھ 52 ہزار سے زائد ہلاک ہوچکے ہیں، بھارت میں 88 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ جبکہ وباء سے ایک لاکھ 30 ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، عالمی سطح پر اموات 13 لاکھ 29 ہزار سے تجاوز کرچکی ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube