Wednesday, October 27, 2021  | 20 Rabiulawal, 1443

کرونا وائرس سے بچاؤ کی نئی ویکسین 95 فیصد مؤثر

SAMAA | - Posted: Nov 16, 2020 | Last Updated: 11 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 16, 2020 | Last Updated: 11 months ago

امریکا میں کرونا وائرس سے بچاؤ کی ایک اور ویکسین کے خاطر خواہ نتائج سامنے آئے ہیں، موڈرنا کی ویکسین وبائی مرض کیخلاف 95 فیصد تک تحفظ فراہم کررہی ہے۔

امریکی دو اساز کمپنی موڈرنا کی تیار کردہ نئی ویکسین کے کرونا وائرس کا ٹرائل 30 ہزار افراد پر کیا گیا، جس کے نتائج کی شرح 94.5 فیصد تک ریکارڈ کی گئی ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق فی الحال یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ ویکیسین کا اثر کتنی دیر رہتا ہے، ٹرائل کے دوران رضاکاروں کو ویکسین کی 2 ڈوزز دی گئیں۔ تاہم دوا ساز کمپنی کا کہنا ہے کہ اب تک کے نتائج یہی رہے ہیں کہ وقت گزرنے کے باوجود ویکسین کا اثر کم نہیں ہورہا ہے۔

مزید جانیے: کروناوائرس کی 90فیصد کارآمد ویکسین تیار، دواساز کمپنیوں کا دعویٰ

چند روز قبل امریکی دوا ساز ادارے فائزر نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ اس کی تیار کی گئی کرونا وائرس کی ویکسین 90 فیصد تک مؤثر ہے۔ کمپنی کے مطابق جرمن دوا ساز ادارے بایو این ٹیک کے ساتھ مشترکہ طور پر تیار کی گئی ویکسین تیسرے آزمائشی مرحلے میں کرونا کو روکنے میں 90 فیصد تک مؤثر ثابت ہوئی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube