Tuesday, November 30, 2021  | 24 Rabiulakhir, 1443

رومانیہ: کرونا مریضوں کے اسپتال ميں آتشزدگی، 10افراد ہلاک

SAMAA | - Posted: Nov 16, 2020 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Nov 16, 2020 | Last Updated: 1 year ago
Romania hospital

فوٹو: اے ایف پی

رومانیہ میں کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے اسپتال میں آتشزدگی کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق رومانیہ کے شہر پیاترانیامس میں کرونا اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث 10 مریض ہلاک ہوگئے۔

وزیر صحت نیلوتا تارو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مریضوں کو دیگر قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ہے۔

اسپتال کے ترجمان کے مطابق 6 مریضوں اور ایک ڈاکٹر کی حالت تشويشناک ہے۔

واضح رہے کہ کرونا وائرس سے دنيا بھر میں 13 لاکھ سے زائد اموات اور 5 کروڑ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہيں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube