نئے صدر کے انتخاب کیلئے ووٹوں کی گنتی جاری ہے
امریکی صدر کی سالانہ تنخواہ 4 لاکھ ڈالر یعنی پاکستان نی روپے میں 6کروڑ 38 لاکھ 20 ہزار روپے بنتی ہے جبکہ دیگر مراعات و سہولیات بھی دستیاب ہوتی ہیں۔
امریکی صدر کو سفری، تفریحی اور گھریلو اخراجات کے طور پر بھی رقم ادا کی جاتی ہے جس کی مالیت کروڑوں روپے ہوتی ہے، امریکی صدر منصب سے ہٹ جانے کے بعد وہ ریٹائرمنٹ پنشن کا بھی حقدار ہوتا ہے۔
امریکی صدر کو اپنے منصب پر فائز ہوتے ہی دنیا کا مشہور ترین گھر وائٹ ہاوس ملتا ہے، وائٹ ہاؤس کو اپنی پسند سے سجانے کے لیے امریکی صدر اور اہل خانہ کو 1 لاکھ ڈالر یعنی پاکستانی روپے میں (1کروڑ 60 لاکھ روپے) دے جاتے ہیں۔
وائٹ ہاؤس میں جب امریکی سیاہ فارم صدر باراک اوبامہ منتخب ہوئے تو کوئی دؤفنڈ استعمال نہیں کیا تاہم ٹرمپ نے اپنی صدارت کےدوران 1.75ملین ڈالر یعنی ( 28 کروڑ روپے پاکستانی) کی رقم فرنیچر اور دیواروں کی سجاوٹ پر لگائی۔
امریکی صدر اور اہل خانہ کو ڈیزائنرز سے کپڑے تحفے میں نہیں لیتے اگر لے بھی لیں تو ایک بار استعمال کے بعد آرکائیو میں چلا جاتا ہے جبکہ صدر اور اہل خانہ چھٹٰ منانے کیمپ ڈیوڈ جاتے ہیں جہاں ایک شاندار سرکاری انکا منتظر ہوتا ہے۔
امریکی صدر کو 50 ہزار ڈالر یعنی (80 لاکھ پاکستانی روپے) سالانہ خرچ ملتا ہے جبکہ 19.000 ہزار ڈالر یعنی (30 لاکھ پاکستانی روپے) تفریح کی مد میں بھی دیے جاتے ہیں جبکہ وہ 1لاکھ ڈالر (1 کروڑ 60 لاکھ) کے سفر بھی کرسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ اس علاوہ امریکی صدر کو دیگر مالی و سفری سہولیات مہیا ہوتی ہیں جس میں بلٹ پروف، بم پروف گاڑیوں سمیت گارڈز کا چاق و چوبند دستہ بھی صدر کے ہمراہ ہوتا ہے۔