Saturday, November 28, 2020  | 11 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > بین الاقوامی

فرانس: چرچ میں چاقو کا حملہ، خواتین سمیت 3افراد قتل

SAMAA | - Posted: Oct 29, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Oct 29, 2020 | Last Updated: 1 month ago

فوٹو: اے ایف پی

فرانس کے شہر نائس میں نوٹری ڈیم چرچ میں چاقو بردار حملہ آور نے 2 خواتین سمیت 3 افراد کو قتل کردیا، حملے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی جانب سے موصول اطلاعات کے مطابق چاقو بردار حملہ آور اللہ ہو اکبر کا نعرہ بلند کرتے ہوئے چرچ کے اندر داخل ہوا اور ایک خاتون کو ذبح اور دو کو چاقو کے وار سے قتل کردیا۔

فرانس کے وزیر داخلہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ متاثرہ علاقے کی جانب سفر کرنے سے گریز کریں۔ اس واقعہ کے بعد فرانس کی وزارت داخلہ کی ایک ہنگامی میٹنگ بھی طلب کرلی گئی ہے۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا، جب فرانس کی قومی اسمبلی کی کارروائی بھی جاری تھی اور اس حملے کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کے لیے قومی اسمبلی میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی انسداد دہشت گردی اسکواڈ اور پولیس کی بھاری نقری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو سیل کردیا گیا۔ فرانسیسی وزیر داخلہ کے مطابق حالات اب قابو میں ہیں، جب کہ پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرلیا ہے۔

نائس شہر کے میئر نے واقعہ کو دہشت گرد حملہ قرار دیا ہے۔ فرانس کی انسداد دہشت گردی کے ادارے کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے،جب کہ زخمیوں کو اسپتال منقتل کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب میئر کا کہنا ہے کہ صدر میکرون جلد ہی نائس شہر پہنچیں گے۔

پیرس: حملہ آور نے اسکول کے باہر ٹیچر کا سر قلم کردیا

حالیہ ماہ میں یہ دہشت گردی کا تیسرا واقعہ ہے۔ اس سے قبل 17 اکتوبر کو فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں کلاس روم میں گستاخانہ خاکے دکھانے والے ٹیچر کا اسکول کے باہر سر قلم کردیا گیا تھا۔ حملہ آور اسکول میں زیر تعلیم بچے کا والد تھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 14 جولائی 2016 کو نیس ہی میں ایک 31 سالہ شخص نے اپنا ٹرک ایک عوامی ہجوم پر چڑھا دیا تھا جس کے نتیجے میں 86 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اس واقعہ کو فرانس کی حالیہ تاریخ کا بڑا دہشت گردی کا واقعہ گردانا جاتا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube