Saturday, November 28, 2020  | 11 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > بین الاقوامی

صدام حسین کا ’سایہ‘ بھی انتقال کرگیا

SAMAA | - Posted: Oct 26, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Oct 26, 2020 | Last Updated: 1 month ago

عراق کے سابق صدر صدام حسین کے دست راست عزہ الدوری پیر کو انتقال کر گئے۔ عزہ الدوری کو 1979 میں صدام حسین نے ملک کا نائب صدر تعینات کیا اور وہ 2003 میں سابق صدر کی گرفتاری تک اس عہدے پر فائز رہے۔ اس لیے انہیں صدام حسین کا سایہ بھی کہا جاتا رہا۔

عراق پر امریکی حملے اور حکومت کے خاتمے کے بعد وہ صدام حسین کے ساتھ اتحادی افواج کے مظالم جھیلنے والوں میں شامل تھے۔ عزہ الدوری ماضی میں عراق پر حکمرانی کرنے والی سوشلسٹ بعث پارٹی کے نائب صدر بھی رہے۔ بعث پارٹی نے طویل عرصہ عراق پر آمرانہ حکومت کی۔

مرحوم عزہ الدوری صدام حسین کے دور حکومت میں انقلابی کونسل کے نائب صدر کے منصب پر فائز رہے۔ انہیں عراق کے کویت پر حملے کے بعد عراقی مسلح افواج کا نائب سربراہ بھی مقرر کیا گیا۔

وہ ہمیشہ صدام حسین کے ساتھ سائے کی طرح چلتے۔ ان کا یہ ساتھ 17 جولائی 1968 سے لیکر صدام حسین کی امریکی فوج کے ہاتھوں گرفتاری تک برقرار رہا۔

عرب میڈیا کے مطابق الدوری یکم جون 1942 کو پیدا ہوئے۔ انہوں نے پانچ شادیاں کیں جن سے ان کے 11 بیٹے اور 13 بیٹیاں پیدا ہوئیں۔

بعث پارٹی کی حکمرانی کے دور میں وہ وزیر داخلہ اور وزیر زراعت بھی رہے۔ صدام حسین کے اقتدار کا سورج 2003 میں غروب ہوا تو وہ منظر سے ہٹ گئے حالانکہ اس وقت بعث پارٹی نے اعلان کیا تھا کہ انہیں صدام حسین کی 2006 میں پھانسی کے بعد بعث پارٹی کا جنرل سیکرٹری مقرر کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ گذشتہ کئی برسوں سے ان سے متعلق کسی قسم کی معلومات نہیں تھیں کہ وہ کہاں قیام پذیر ہیں۔ تاہم ان سے منسوب آڈیو اور ویڈیو پیغامات مختلف ادوار میں سامنے آتے رہے۔

پانچ سال قبل شمالی بغداد کے شہر تکریت میں ایک جھڑپ میں ان کی ہلاکت کی افواہ پھیلی تھی۔ اس وقت ایک تصویر گردش میں رہی جسے الدوری کی لاش قرار دیا جاتا رہا۔ تصویر میں مہندی سے رنگی داڑھی والا ایک شخص دیکھا جا سکتا تھا جس کی شکل بہت زیادہ الدوری سے ملتی تھی۔ اس وقت عراقی حکام نے نعش کے ڈین این اے ٹیسٹ کے بعد اسے عزہ الدوری کے طور پر شناخت کرنے سے انکار کیا تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube