Saturday, November 28, 2020  | 11 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > بین الاقوامی

سفید فام شخص کا ترک مسجد پر حملہ

SAMAA | - Posted: Oct 26, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Oct 26, 2020 | Last Updated: 1 month ago

ترک میڈیا: متاثرہ مسجد کا اندرونی حصہ

آسڑیلوی شہر سڈنی میں سفید فام شخص نے ترک مسجد پر حملہ کردیا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ہفتہ کی شام نامعلوم شخص نے ترک مسجد پرحملہ کرکے مسجد کو نقصان پہنچایا۔ عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور کی جانب سے جب مسجد پر حملہ ہوا تو لوگوں نے تصاویر اور فوٹیج بنا کر پولیس کو بھیجیں۔

پولیس کے مطابق سفید فام حملہ آور کے حملے میں مسجد کو 1 لاکھ ڈالر سے زائد مالیت کی املاک کا نقصان ہوا ہے۔ حملہ آور نے مسجد کے اندر داخل ہو کر کھڑکیاں، فانوس اور نصب بڑی اسکرین بھی توڑی۔ حملہ آور کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

ترک میڈیا: متاثرہ مسجد کا اندرونی حصہ

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق حملہ آور کی شناخت نوجوان “کائیوان زیباری” کے نام سے کی گئی ہے، جس نے اوبرن گیلی پولی کے نام سے مشہور مسجد پر حملہ کیا۔ حملہ آور کو مینٹل ہیلتھ سینٹر منتقل کردیا گیا ہے۔ حملہ آور کی عمر 20 سال ہے۔

مسجد انتظامیہ کے مطابق حملہ آور نے فائرہائیڈرنٹ اور ویکیوم کلینر کے ذریعے مسجد کی املاک کو نقصان پہنچایا۔ حملے کے وقت مسجد میں 15 سے 20 افراد موجود تھے جس میں سے کچھ خوفزدہ ہو کر باہرنکل گئے۔

فیس بک پر جاری حملہ آور کا ایک عکس

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ مذکورہ مسجد ترک حکومت کے زیرانتظام چلائی جاتی ہے، جسے تاریخی حیثیت حاصل ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube